International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, March 31, 2008

ججوں کی بحالی کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں ، چوہدری اعتزاز احسن


اسلام آباد۔سپریم کورٹ بار کے صدر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ججوں کی بحالی کے خلاف سازشیں جا رہی ہیں ۔ پیر کو یہاں معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی کوئٹہ روانگی کے وقت ان کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ججوں کی بحالی کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں اور اسے انا کا مسئلہ بنا لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایوان صدر کی جانب سے یہ کوششیں بدستور جاری ہیں کہ کسی بھی طرح افتخار محمد چوہدری بحال نہ ہوں اور جنرل مشرف نے بدقسمتی سے اسے ذاتی انا کا مسئلہ بنالیاہے ۔ اعتزاز احسن نے یقین ظاہرکیا کہ اعلان بھوربن کے تحت جج صاحبان بحال ہو جائیں گے اور پارلیمنٹ 30 دن کے اندر یہ بحالی عمل میں لائے گی اور اگر جج بحال ہو گئے تو تحریک ختم ہو جائے گی تاہم انہوں نے کہاکہ اگر ایسانہ ہوا تو جدوجہد جاری رہے گی ۔ اعتزاز احسن نے کہاکہ جسٹس خلیل الرحمان رمدے کے گھر پر جو واقعہ ہوا اس پر وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا رد عمل اظمیان بخش ہے

No comments: