International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, March 31, 2008

ایوان صدر میں وزراء کی سیاہ پٹیوں سے تقریب تعطل کا شکار ہوتے ہوتے رہ گئی تھی ،پٹیاں اتروانے کی کوشش بے سود ،مسلم لیگ (ن) کے اراکین ڈٹے رہے

اسلام آباد ۔ ایوان صدر میں پیر کو وفاقی کابینہ کا حلف مسلم لیگ ن کے وزراء کی سیاہ پٹیوں کے معاملے پر تعطل کا شکار ہوتے ہوتے رہ گیا ذرائع کے مطابق نئی وفاقی کابینہ اور ایوان صدر کے درمیان وزراء کے حلف کے معاملے پر اس وقت ڈیڈ لاک پیدا ہو گیا جب مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے وزراء کو بازوؤں سے سیاہ پٹیاں اتارنے کو کہا گیا ۔ ایوان صدر میں سید خورشید شاہ کے ذریعے مسلم لیگ ن کے وزراء کو پیغام پہنچایا گیا کہ وہ سیاہ پٹیاں اتار دیں تاہم وزراء ڈٹے رہے اور واضح کر دیا کہ حلف برداری کی تقریب نہیں ہوتی تو نہ ہو سیاہ پٹیاں نہیں اتاریں گے جس پر وزراء کے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں تقریب کے اختتام تک موجود رہیں

No comments: