International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, March 31, 2008

مخلوط حکومت تمام ایشوز پر مشاورت کی پالیسی پر کاربند رہے گی ۔سید یوسف رضا گیلانی

ہر کام عوامی توقعات کے مطابق کیا جائے گا۔ وزیراعظم کی وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری کے بعدمیڈیا سے گفتگو
اسلام آباد۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مخلوط حکومت تمام ایشوز پر مشاورت کی پالیسی پر کار بند رہے گی پیر کو اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب کے بعدمیڈیا سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ تمام مسائل باہمی مشاورت سے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی اور یہ کام عوامی توقعات کیمطابق کیا جائے گا۔ وز یراعظم نے کہا کہ حکومت عوام سے کیے گئے ہوئے تمام وعدہ ایفا کرنے کی کوشش کرے گی اور انشاء اللہ عوام کو مایوس نہیں ہونے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کا احترام ہمارا نصب العین ہے اور تمام مسائل کا حل اتحادی جماعتوں کے مشورے سے کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم عوام سے خالی خیالی وعدے نہیں کریں گے بلکہ انہیںعملی جامہ پہنانے کی حتی الوسیع کوشش کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اب عوام باشعور ہیں وہ سب جانتے ہیں کہ کون سچے وعدے کرتا ہے ۔

No comments: