International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, March 31, 2008

چوبیس رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا





اسلام آباد.......... …چوبیس رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا ہے۔ صدر پرویز مشرف نے ایوان صدر میں وزراء سے حلف لیا۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن)کے ارکان نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھیں تھیں،اور یہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ کابینہ ارکان نے سیاہ پٹیاں باندھ کرحلف اٹھایا۔ پیپلز پارٹی کو دفاع ، خارجہ، اطلاعات،پورٹ اینڈ شپنگ ، پانی و بجلی جبکہ مسلم لیگ (ن) کو خزانہ، ریلوے ، مواصلات اور پٹرولیم کی وزارتیں دی گئی ہیں۔ کابینہ کے پہلے مرحلے میں پنجاب سے 14،سندھ اور سرحد سے چار چار،بلوچستان سے دو جبکہ فاٹا سے ایک وزیر لیا گیاہے۔ نامزد وزراء میں سب سے زیادہ کا تعلق راولپنڈی اور لاہور سے ہے۔ پیپلز پارٹی کے 11،مسلم لیگ (ن) کے 9، اے این پی کے 2 جبکہ جے یو آئی اور فاٹا سے ایک ایک وزیر ہے۔ ایک مشیر کا تعلق بھی پیپلز پارٹی سے ہے جن کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہے۔ شاہ محمود قریشی کو وزیر خارجہ ، چوہدری احمد مختار دفاع  شیری رحمن اطلاعات و نشریات  نوید قمر نجکاری/ پورٹ اینڈ شپنگ  راجہ پرویز اشرف پانی و بجلی  خورشید شاہ محنت و افرادی قوت  قمرالزمان کائرہ امور کشمیروشمالی علاقہ جات اور فاروق نائیک کو قانون و انصاف کا قلمدان ملاہے۔ نذر گوندانسداد منشیات  ہمایوں عزیز کردبہبود آباد اور نجم الدین ریاستوں اورسرحدی امورکے وزیر ہوں گے۔ رحمان ملک کو پہلے ہے مشیر برائے داخلہ امور مقرر کیا جا چکا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے وزراء میں چوہدری نثار علی خان کو سینئر وزیرکا عہدہ ملا ہے جبکہ انہیں مواصلات،خوراک وزراعت ولاؤ اسٹاک کے محکمے بھی دیے گئے ہیں۔ اسحق ڈار کو خزانہ  احسن اقبال تعلیم  تہمینہ دولتانہ ویمن ڈیویلپمنٹ وثقافت  سردار مہتاب احمد خان ریلوے  خواجہ آصف پٹرولیم  رانا تنویردفاعی پیداوار  شاہد خاقان عباسی تجارت اور خواجہ سعدرفیق کو نوجوانوں کے امور وسائنس وٹیکنالوجی کی وزارتیں دی گئی ہیں۔ اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور کو لوکل گورنمنٹ اور خواجہ محمد خان ہوتی کو سماجی بہبود کا محکمہ ملاہے۔ جے یو آئی کے رحمت اللہ کاکڑ اور فاٹا سے حمیداللہ جان آفریدی کو بھی وفاقی وزیر کا عہدہ دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن)کے ارکان تقریب حلف برداری کے بعد واپس چلے جائینگے اور وہ صدر مشرف کے ساتھ طعام نوش نہیں کریں گے۔

No comments: