International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, March 31, 2008

ہم ایوان صدر میں بیٹھے ہوئے شخص کو آئینی اور قانونی صدر نہیں مانتے کیونکہ وہ ایک قابض شخص ہے ۔ چودھری نثار علی خان

ایک ماہ کے اندر اندر تمام سابق عدلیہ اور ججوں کی بحالی ہو گی
سینئر وفاقی وزیر کا ٹی وی انٹرویو

اسلام آباد ۔ سینئر وفاقی وزیر چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ہم ایوان صدر میں بیٹھے ہوئے شخص کو آئینی اور قانونی صدر نہیں مانتے کیونکہ وہ ایک قابض شخص ہے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم نے قوم سے وعدہ کر رکھا ہے کہ ایک ماہ کے اندر تمام جج بحال ہوں گے اور ہم نے اپنے اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے اس وعدے پر حلف لینا قبول کر لیا ہے کہ ایک ماہ کے اندر اندر تمام سابق عدلیہ اور ججوں کی بحالی ہو گی سینئر وزیر نے کہا کہ ہم شدید تحفظات کا شکار تھے مگر ایک بڑے کاذ کے لئے حلف لینے کا فیصلہ کیا انہوںنے کہا کہ ہم اقتدار میں ضرور آ گئے ہیں مگر اس پر مطمئن اور خوش نہیں ہیں اللہ کا شکر ضرور ادا کرتے ہیں مگر قطعی مطمئن نہیں ہیں ہم مطمئن اور خوش اس دن ہوں گے جب ہم عوام سے کیے ہوئے اپنے وعدے پورے کر کے سرخرو ہوں گے جب پاکستان کی عدلیہ کے سامنے سرخرو ہوں گے جب ہم پاکستان کی عزت نفس وقار کے سامنے سر خروں ہوں گے اور مسلم لیگ ن کا پاکستان کے عوام کے ساتھ وعدہ ہے کہ ہم اس اقتدار کو عوام کے مفاد میں استعمال کریں گے اپنے ذاتی یا پارٹی کے مفاد میں استعمال نہیں کریں گے

No comments: