پاکستان افغانستان کی سرحدیں پاکستان ، افغانستان ، مغرب ، خصوصاً امریکہ کیلئے واضح خطرات پیش کر رہی ہیں
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صدر پرویز مشرف مزید مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں یا انہیں اس بات کا اندازہ نہیں
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سے بہترامریکہ کا کوئی اتحادی نہیں رہا
امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر کا ٹی وی انٹرویو
واشنگٹن ۔ امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیکل ہیڈن نے ایک بار پھر الزام لگایاہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے القاعدہ کی محفوظ پناہ گاہ ہیں جہاں اس کے اراکین کسی بھی وقت امریکہ میں گھس کر حملے کر سکتے ہیں پاکستان افغانستان کی سرحدیں پاکستان ، افغانستان ، مغرب ، خصوصاً امریکہ کیلئے واضح خطرات پیش کر رہی ہیں ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صدر پرویز مشرف مزید مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں یا انہیں اس بات کا اندازہ نہیں تاہم اس جنگ میں پاکستان سے بہترامریکہ کا کوئی اتحادی نہیں رہا۔ انہوں نے یہ بات اتوار کو ایک امریکی ٹیلی ویژن کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی مائیکل ہیڈن نے کہاکہ القاعدہ انتہائی منظم تربیت یافتہ جنگجو تنظیم ہے جس کے جنگجو کسی کی نظروں میں آئے بغیر کسی بھی وقت امریکی سرحدیں عبور کر سکتے ہیں انہوں نے الزام لگایا کہ پاکستان کے مسلح مذہبی انتہا پسندوں نے پاکستان کے قبائلی علاقوں کو القاعدہ کے لئے محفوظ پناہ گاہ بنا دیا ہے جہاں سے وہ براہ راست امریکہ میں حملہ کیلئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو یہاں قبائلی علاقوں میں لاکر ایسی تربیت دی جارہی ہے کہ یہ لوگ امریکہ میں بآسانی آپ کے ساتھ آ جا سکتے ہیں اور آپ کو معلوم تک نہیں ہو گا مائیکل ہیڈن نے کہاکہ ان لوگوں کی نظریں مغرب پر اٹکی ہوئی ہیں انہوں نے تصدیق کی کہ اسامہ بن لادن ابھی زندہ ہے او ریہاں ہی افغانستان کے کسی پہاڑی علاقے میں روپوش ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ جس میں کہاگیاتھا کہ امریکہ نے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے کے بارے سوال پر مائیکل ہیڈن نے کہاکہ وہ اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے تاہم پاکستان کے قبائلی علاقے انتہائی حساس ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے یہ علاقے القاعدہ کیلئے ایسی محفوظ پناہ گاہیں ہیں جو انہوں نے اس سے قبل کہیں نہیں حاصل کی تھیں صدر پرویز مشرف کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حمایت کے بارے ایک سوال پر مائیکل ہیڈن نے کہاکہ وہ نہیں جانتے کہ پرویز مشرف ان کے لئے مزید مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں یا نہیں تاہم وہ اس بات کو سراہتے ہیں کہ پاکستان نے اس سے قبل دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت کچھ کیاہے ہمارا دہشت گردی خلاف جنگ میں پاکستان سے بہتر کوئی اتحادی نہیں رہا ۔
No comments:
Post a Comment