International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Friday, April 25, 2008
کسی کو نجی چینلز کی نشریات بلاک کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، شیریٰ رحمان
اسلام آباد...وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شیریٰ رحمان نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ حکومت کسی کو نجی چینلز کی نشریات بلاک کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ وزارت اطلاعات کے پاس سیٹلائٹ پر چلنے والے چینلوں کے پروگراموں کی سنسرشپ کے اختیارات نہیں، وہ صرف کیبل آپریٹروں کو ہدایت کر سکتی ہے، کراچی میں چینلوں کی نشریات بند کرنے والے کیبل آپریٹرز کسی دباؤ کی وجہ سے حقائق چھپا رہے ہیں۔ تاہم اس کی تحقیقات جاری ہیں۔ جمعرات کو وقفہ سوالات کے دوران شہناز وزیر علی کے سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات شیری رحمان نے یقین دہانی کرائی کہ ماضی کی منفی روایات کو ہرگز نہیں دہرایا جائے گا اور نہ ہی کسی چینل کی نشریات بلاک کی جائیں گی۔ حکومت نے پیمرا آرڈیننس میں ترمیم کا بل ایوان میں پیش کر دیا ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment