International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, April 25, 2008

ہم یہ خوبصورت شام دوستی اور محبت کے نام کرتے ہیں ۔وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی



وقت کا تقاضا ہے کہ مشترکہ طور پر حکمت عملی طے کی جائے،ہم ماضی کی غلطیوں کو دہرا کر وقت ضائع نہیں کر سکتے ، 16کروڑ عوام کی حمایت سے مشکلات کے باوجود اکٹھے مل کر ملک کو مضبوط اور مستحکم بنانے میں کامیاب ہوں گے
جمہوریت کیلئے مثالی نظم وضبط اور خود اعتمادی کے سبب آج پاک فوج مضبوط ہے
فوج کی جانب سے اپنے حلف کی پاسداری کے عزم سے عوام میں فوج کا وقار بلند ہواہے
وزیراعظم کا عسکری قیادت کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ سے خطاب

اسلام آباد ۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ آئین کے مطابق پارلیمنٹ ، عدلیہ اور پاک فوج کا بنیادی مقصد عوام کی خدمت ہے وقت کا تقاضا ہے کہ مشترکہ طور پر حکمت عملی طے کی جائے۔ہم ماضی کی غلطیوں کو دہرا کر وقت ضائع نہیں کر سکتے ۔تمام مشکلات کے باوجود اکٹھے مل کر ملک کو مضبوط اور مستحکم بنانے میں کامیاب ہوں گے کیونکہ اس طرح ہماری پشت پر 16کروڑ عوام کی حمایت ہو گی۔جمہوریت کیلئے مثالی نظم وضبط اور خود اعتمادی کے سبب آج پاک فوج مضبوط ہے فوج کی جانب سے اپنے حلف کی پاسداری کے عزم سے عوام میں فوج کا وقار بلند ہواہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج جمعرات کو پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عشائیہ میں صدرپرویز مشرف ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق کیانی ، فارمیشن کمانڈرز اور وفاقی وزراء نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے کہاکہ میں آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں ہم یہاں مشترکہ خوشیاں اور عم ، شکوک وشبہات اور غلط فہمیوں پر تبادلہ خیال کرنے آئے ہیں اور ہم یہ خوبصورت شام دوستی اور محبت کے نام کرتے ہیں اس حکومت میں شامل ہم میں سے کئی خصوصاً ہم جمہوریت کیلئے کھٹن راستہ طے کر کے یہاں تک پہنچے ہیں یہ سفر خوشیوں و قربانیوں ، پیچیدہ اور خوبصورت شاہراہوں پر مشتمل تھا آزادی کی طرف سے جدوجہد آخر کار اپنی منزل پر پہنچتی ہے۔ دنیا کی دوسری افواج کی طرح پاکستانی فوج ایک منفرد مقام اور صلاحیت رکھتی ہے جو ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے۔ عسکری قیادت کے نظم وضبط ، تجربات اور خود اعتمادی کے سبب آج پاک فوج مضبوط ہے مجھے یقین کامل ہے کہ آپ فیصلہ سازی اورجذبہ حریت کو تقویت دیں گے ۔ ہر خود دار قوم مضبوط دفاع پر فخر کرتی ہے میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ موجودہ حکومت مسلح افواج اسلحہ ، تھیار اورمالی طور پر مکمل حمایت کرے گی اس سے آپ کی دفاعی صلاحیت بڑھے گی اور ہماری افواج سرحدوں کی حفاظت اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے سکے گی 1973ء کے آئین کے مطابق عوامی نمائندوں ، عدلیہ ، پاک فوج اور اب میڈیا کا مقصد پاکستانی عوام کی خدمت ہے وقت کا تقاضا ہے کہ مشترکہ طور پر حکمت عملی طے کی جائے مستقبل میں اس طرح کی کوئی مضبوط حکمت عملی نہیں کی گئی ہم ماضی کی غلطیوں کو دہرا کر وقت ضائع نہیں کر سکے کیونکہ ہمارے پاس بہت زیادہ وقت نہیں ہے ہمیں زندگی کی بہتر سہولتوں کیلئے مل جل کر کام کرنا ہو گا کیونکہ ہم ایک پر امن معاشرہ ، دوستانہ انتظامیہ میں عوام کو بہتر سہولیات پہنچا سکتے ہیں عوام نے ہمیں دوبارہ موقع فراہم کیاہے کہ ہم اکٹھے مل کر ملک کی خدمت کر سکیں قوم نے چیف آف آرمی سٹاف کے اس بیان کا خیر مقدم کی ہے کہ فوج آئین کے تحت اٹھائے گئے حلف کی پاسداری کرے اوراپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر توجہ دے جس سے عوام کی نظروں میں فوج کا وقار بلندہواہے ہم سول اداروں سے فوجی افسران کی واپسی کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ جدید دنیا میں عوام اور فوج کے درمیان متوازن تعلقات پائے جاتے ہیں یہ تعلقات باہمی احترام کے تعلقات ہیں ہمیں ہاتھوں میں ہاتھ ، قدم سے قدم اور کندھے سے کندھا ملا کر امن واستحکام اور جمہوریت کی طرف بڑھنا ہے انہوں نے کہاکہ ہمیں ہماری غربت ، افلاس اور منفی رویوں کو چھوڑ کر عوام کو جمہوری رویہ دیتا ہے جس کی بنیاد قانون کی حکمرانی ، انصاف اور مساوی مواقعوں پر رکھی جائے انہوں نے کہاکہ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم انفرادی اور اجتماعی سطح پر اپنے ملک کو محفوظ اور مستحکم ملک بنائیں جہاں ہماری آئندہ نسلیں جمہوری اور انسانی حقوق حاصل کر سکیں جو بین الاقوامی سطح پر مسلمہ ہیں انہوں نے کہاکہ میں امید کرتا ہوں کہ ہم تمام مشکلات کے باوجود ملک کو مضبوط اور مستحکم بنانے میں کامیاب ہوں گے اور ہمیں ایسا کرنے سے کوئی نہیں روک سکے گا جب ہماری پشت پر سولہ کروڑ عوام کی حمایت ہو گی اگر ہم نے ایسا کیا تو ہم تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے ملکی تاریخ میں پہلی بار فوج کی اعلیٰ قیادت کے اعزاز میں عشائیہ
سیاسی اور فوجی قیادت کے درمیان ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال
وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے آج جمعرات کو فوجی کی اعلیٰ قیادت کے اعزاز میں عشائیہ دیا ملکی تاریخ میں کسی بھی وزیراعظم کی جانب سے فوج کی قیادت کے اعزاز میں دیا گیا یہ پہلا عشائیہ تھا ۔ عشائیہ میں صدر پرویز مشرف ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی ، فارمیشن کمانڈرز ، وفاقی وزراء نے شرکت کی ۔ تقریب کے موقع پر صدر پرویز مشرف ، وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی ، فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

No comments: