International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Sunday, June 29, 2008

پشاور کو محفوظ بنانے کے لئے خیبر ایجنسی آپریشن شروع کیا گیا ۔مشیر برائے داخلہ رحمان ملک



پشاور ۔وزیر اعظم کے مشیر برائے داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ خیبر ایجنسی آپریشن شروع کرنے کا بنیادی مقصد پشاور شہر کو محفوظ کرنا تھا جس میں ہم کامیاب ہو گئے ہیں ۔ ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر ہاؤس میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس میں ہوا ۔ جس میں وفاقی اور صوبائی حکومت ‘ سیکیورٹی فورسز کے حکام نے شرکت کی ۔ رحمان ملک نے اس موقع پر کہا کہ خیبر ایجنسی آپریشن پشاور کو محفوظ بنانے کے لئے شروع کیا گیا اور پشاور کو محفوظ بنانے میں ہم کامیاب ہو گئے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کی طرف سے امن و امان کو قائم رکھنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی مکمل حمایت کرے گی ۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق آئی جی سرحد ملک نوید نے مطالبہ کیا کہ اس آپریشن کو مکمل کیا جائے اور سوات آپریشن کی طرح ادھورا نہ چھوڑا جائے جبکہ پولیس کو جدید سازو سامان اور ہتھیار فراہم کیا جائے کیونکہ پولیس کے پاس عسکریت پسندوں کا مقابلہ کرنے کے لئے آلات و ہتھیار نہیں ہے ۔ اس پر وزیر اعظم کے مشیر برائے داخلہ رحمان ملک نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پولیس کو تمام ضروری آلات اور ہتھیار فراہم کئے جائیں گے ۔ جبکہ 8بکتر بند گاڑیاں پولیس کو فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق پشاور میں ایف سی اور پولیس کے دستے گشت کر رہے ہیں جبکہ خیبر ایجنسی سے ملحقہ پشاور کی سرحدوں پر مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے ۔

No comments: