International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Sunday, June 29, 2008

تاجر تنظیموں کی اپیل پر میاں نوازشریف سے اظہار یکجہتی اور عدالتی فیصلے کے خلاف لاہور میں مکمل شٹر ڈاؤن



لاہور۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف کو لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ضمنی الیکشن کیلئے نااہل قرار دیئے جانے کے خلاف انجمن تاجران پاکستان اور قومی تاجر اتحاد لاہور کی اپیل پر صوبائی دارالحکومت میں مکمل شٹر ڈاؤن رہا۔ تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران پاکستان کے صدر حاجی مقصود بٹ اور قومی تاجر اتحاد لاہور کے صدر اظہر سعید بٹ نے میاں نوازشریف کی نااہلی پر میاں نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) سے اظہار یکجہتی کیلئے شٹر ڈآؤن کی کال دی تھی۔ ہفتہ کے روز تاجر تنظیموں کی کال انتہائی کامیاب رہی اور شہر کے تمام بڑے کاروباری مراکز مکمل طور پر بند رہے۔ بند رہنے والی مارکیٹوں میں برانڈرتھ روڈ، بیڈن روڈ، ہال روڈ، مال روڈ، شاہ عالم مارکیٹ، لنڈا بازار، لبرٹی مارکیٹ، مین مارکیٹ گلبرگ، بادامی باغ، آٹو مارکیٹ، لٹن روڈ، بانساں والا بازار، رنگ محل، ملتان روڈ، عابد مارکیٹ، فیروزپور روڈ اور دیگر کاروباری مراکز شامل ہیں۔

No comments: