International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Sunday, June 29, 2008

اعتماد سازی کے ایسے اقدامات کیے جائیں تاکہ کشمیریوں کو حق خودارادیت حاصل ہو، نواز شریف



لاہور۔ پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے پاکستان اور بھارت کے درمیان اعتماد سازی کے ایسے اقدامات کی ضرورت پر زود دیا ہے جس سے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے پیدائشی حق کے حصول کے ساتھ ساتھ علاقے میں پائیدار امن و استحکام اور ترقی کی رائیں ہموار ہوں ، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن حکمران جماعت کے سنیئر نائب صدر راجہ فاروق حیدر خان نے آزاد کشمیر کے سیاسی راہنماؤں قائم مقام صدر و سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر سیکرٹری جنرل مسلم کانفرنس شاہ غلام قادر اور وزیر اعظم پاکستان کے سابق مشیر ممبر کشمیر کونسل سردار فاروق سکندر ایڈووکیٹ کے ہمراہ آج رائے ونڈ لاہور میں میاں نواز شریف سے ملاقات کی فاروق حیدرنے بتایا کہ میاں نواز شریف سے ہمارے وفد کی ایک گھنٹے کی اس ملاقات میں کشمیر کی تازہ ترین صورتحال حریت کانفرنس کے وفد کے حالیہ دورے اور تازہ ترین ملکی سیاسی صورتحال کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی گئی ہے اور انہوں نے اپنی اور اپنی جماعت مسلم لیگ کی جانب سے کشمیریوں کی جدوجہد کی بھر پور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت کے درمیان اعتماد سازی (سی بی ایمز) کے ایسے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے جس سے مسئلہ کشمیر کے پرامن اورقابل قبول حل کی راہیں ہموار ہوں۔ دونوں طرف کی کشمیری قیادت کو مسئلہ کشمیر کے بارے میں ہونے والی بات چیت میں بھر پور شریک کے مواقع حاصل ہوںاور ریاست تمام حصوں میں رہنے والے کشمیر کی خواہشات و جذبات کو سامنے رکھتے ہوئے کشمیر کے دیرینہ مسئلے کو پرامن ذرائع سے حل کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ حریت کانفرنس کے مقبوضہ کشمیر سے آئے ہوئے وفد سے ملاقات کے دوران بھی ان کے وفد کے نمائندے میاں نواز شریف کے ساتھ ملاقات میں موجود تھے اور سابق وزیر اعظم بیر سٹر سلطان محمود چوہدری بھی میاں نواز شریف اورحریت کانفرنس کے راہنماؤں کے درمیان مسئلہ کشمیر کی صورتحال کے بارے میں تفصلی بات چیت ہوئی ہے۔ اور اس ملاقات کے دوران بھی قائد مسلم لیگ نے مسئلہ کشمیر کے بارے میں پاکستان مسلم لیگ کے اصولی، دیرینہ اور ٹھوس موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کشمیریوں کی آزادی کی منزل کے حصول تک ان کی ہر ممکن حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حریت کانفرنس کے وفد سے ملاقات سے قبل میاں نواز شریف نے سابق وزیر اعظم سردار سکندر حیات خان سے رابطہ کر کے اس ملاقات میں آزاد کشمیر کی نمائندگی کے سلسلے میں بات چیت کی تھی۔ سردار سکندر حیات خان علالت کے باعث اس ملاقات میں شریک نہ ہو سکے اور ان کی طرف سے بھی ہمارے وفد نے اس ملاقات میں نمائندگی کی ہے ایک سوال کے جواب میں راجہ فاروق حیدر خان نے بتایا کہ میاں نواز شریف اور ان کے ساتھی مسلم لیگی راہنماؤں سے لاہور میں ہمارے وفد کی ملاقات حریت کانفرنس کے وفد کی ملاقات کے دوران بھی ہم میں شریک تھے۔ اس طرح مجموعی طور پر ہمارے ان سے دوگھنٹے تک تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں کشمیر اور آزاد کشمیر کی مجموعی صورتحال کے تمام اہم پہلوؤں پر بات چیت ہوئی ہے۔

No comments: