سرینگر ۔ ہندوانتہاپسند تنظیموں کے مشتعل کارکنوں نے آج اس وقت نئی دلی میں جموں وکشمیر ہاؤس پر دھاوابول کر کشمیر مخالف نعرے بازی کی جب مقبوضہ کشمیر کے وزیر خزانہ طارق حمید قرہ وہاں موجود تھے۔ اطلاعات کے مطابق بجرنگ دل اور ویشو ہندو پریشد سے وابستہ 200سے زائد کارکن آج صبح ساڑھے گیارہ بجے پرتھوی راج روڑ نئی دلی میں کشمیر ہاؤس کے باہر نمودار ہوئے اور پی ڈی پی ، کانگریس اور کشمیر کے خلاف زبردست نعرے لگائے ۔ اس موقعہ پر مشتعل کارکنوں نے کشمیر ہاؤس کی عمارت پر شدید پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں کئی کھڑکیوں کے شیشے چکناچور ہوگئے۔ اس موقعہ پر ہاؤس کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروںنے مشتعل کارکنوں کو روکنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے احتجاج اور نعرے بازی کے ساتھ ساتھ پتھراؤ کا سلسلہ جاری رکھا۔ بعد میں پولیس کی مزید نفری وہاں پہنچی اور مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کرکے انہیں وہاں سے بھگا دیا۔ اس موقعہ پر پرتھوی راج روڑ پر کچھ دیر کیلئے گاڑیوں کی آمد ورفت بھی معطل رہی تاہم بعد میں حالات معمول پر آگئے۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment