International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Sunday, June 29, 2008

مٹہ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے متعدد افراد ہلاک

سوات ۔ سوات کے علاقے مٹہ میں فوجی قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا جس میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ہے ذرائع کے مطابق فوجی قافلہ شیر پلم چیک پوسٹ سرہنڈا جا رہا تھا کہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کا نشانہ بن گیا۔ جس کے باعث متعدد افرادکے جاں بحق اور زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔ سرکاری ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ ایک ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ تھا۔ تاہم ذرائع نے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی تعداد نہیں بتائی۔ تاہم بعض غیر سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حملے میں دو اہلکار جاں بحق اور پانچ زخمی ہو ئے ہیں۔

No comments: