International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Sunday, June 29, 2008

اسرائیل حملے کی صورت میں آبنائے ہرمز پر قبضہ کر لیں گے ‘ ایران کی وارننگ



تہران ۔ ایران کے انقلابی گارڈز کے کمانڈر ان چیف محمد علی جعفری نے کہاہے کہ اگر اسلامی جمہوریہ ایران پر حملہ کیا جاتا ہے تو ایران خلیج میں تیل کی منتقلی کی انتہائی اہم گزرگا آبنائے ہرمز میں جہاز رانی پر کنٹرول کرے گا ۔ اخبار جام جم کے مطابق اس ماہ ایران پر امکانی حملے کے لئے اسرائیل کی ریہرسل سے متعلق نیویارک ٹائمز میں ایک اطلاع کی اشاعت کے بعد سے ایران پر امکانی حملے کے بارے میں قیاس آرائیاں گرم ہو گئی ہیں ۔ محمد علی جعفری نے کہا دشمن کے زیر حملہ کسی بھی ملک کے لئے یہ ایک فطرہ بات ہے کہ وہ دشمن کا سامنا کرنے کے لئے اپنی ساری صلاحیت اور مواقع کو بروئے کار لائے ۔ جہاں تک توانائی کی موجودہ اصل سمندری گزر گاہ کا تعلق ہے ایران یقینی طور پر آبنائے ہرمز پر کنٹرلو کرنے کے لئے کارروئای کرے گا ۔ ماصی مں ایرانی عہدیداروں نے اس بارے میں ملے جلے اشارے دیئے تھے کہ وہ کسی بھی ٹکراؤ کی صورت میں تیل کو ہتھیار کی صورت میں استعمال کریں گے ۔ دنیا کے چوتھے سب سے بڑے تیل برآمد کرنے والے ایران ور مغرب اور اسرائیل کے درمیان نیوکلیئر منصوبوں پر کشیدگی تیل کی قیمتوں کو آسمان کی اونچائیوں تک پہنچانے میں مددگار بنی ہے ۔ جعفری نے کہا کہ اگر ہمارے اورعلاقہ کے باہر سے دشمن کے درمیان کوئی ٹکراؤ ہوتا ہے تو یقینی طور پر اس کا دائرہ تیل کے موضوع تک پہنچ جائے گا ۔ انقلابی گارڈ کے کمانڈر نے علاقہ کے ملکوں کو وارننگ دی کہ وہ اپنے علاقہ کو ایران پرکسی بھی حملے کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں ۔ امریکہ نے علاقہ میں فوجی سٹیشن قائم کر لئے ہیں جن میں ایران کے پڑوسی ممالک عراق اور افغانستان بھی شامل ہیں ۔ کمانڈر ان چیف نے کہا کہ اگر علاقہ سے باہر کے دشمنوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف علاقائی ملکوں کی سرزمین کا استعمال کیا تو متعلقہ ملکوں کی حکومتیں اس کی ذمہ دار ہوں گی اور واضح طور پر اسی انداز میں کارروائی کرنے کا ہمیں حق حاصل رہے گا ہم دشمنوں کی فوجی صلاحیتوں پر کہیں بھی ضرب لگا سکتے ہیں ۔ جنرل جعفری نے اسرائیل کو بھی کہا کہ اسرائیل ‘ ایران کے میزائلوں کی رینج میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے میزائلوں کی طاقتو صلاحیت اتنی زیادہ ہے کہ صیہونی حکومت اپنی ساری قابلیتوں کے باوجود اس کاسامنا نہیں کر سکتی ۔

No comments: