International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Sunday, June 29, 2008

پی ٹی سی ایل نے انٹر نیٹ کے لئےگھریلو لینڈ لائنوں اور ڈیٹا سروسز کے چارجز میں ٤٥٠ سے ٧٠٠ فیصد تک اضافہ کر دیا


اسلام آباد ۔ پی ٹی سی ایل نے انٹر نیٹ کے لئے گھریلو لینڈ لائنوں اور ڈیٹا سروسز کے چارجز میں 450سے 700فیصد تک اضافہ کر دیا ہے ۔ پی ٹی سی ایل کی طرف سے جاری ٹیرف کے مطابق نئے ریٹ یکم جولائی سے لاگو ہوں گے دو میگا بائیٹس 30سیکنڈ ایم بی پی ایس کے موجودہ ٹیرف 1750روپے فی کلو میٹر سالانہ سے بڑھ کر 7871روپے ہو جائے گا اسی دوران 34میگا بائٹس 30سیکنڈایم بی پی ایس کا ریٹ 21ہزار روپے فی کلو میٹر سالانہ سے بڑھ کر ایک لاکھ 40ہزار روپے کیا گیا ہے۔ پی ٹی سی ایل سرکولر میں انٹر نیٹ سروس پروائیڈر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے پرائیویٹ آئی ایس پیز کے مطابق یہ انڈسٹری ختم کرنے کی ایک سازش ہے اگر حکومت نے کوئی ایکشن نہ لیا تو تمام انٹر نیٹ اور ڈی اے سیل کنکشن چوبیس گھنٹے کیلئے بند کردئیے جائیں گے۔

No comments: