اسلام آباد ۔ امریکہ کی طرف سے پاکستان کو دئیے جانے والے 4 ایف سولہ طیارے پاکستان پہنچ گئے ہیں یہ طیارے ہفتہ کو مصف ایئر بیس سرگودھا پہنچے امریکہ اور پاکستان کے درمیان جاری دفاعی تعاون کی یہ زندہ مثال ہے ان طیاروں چاروں ایف 16 طیاروں کو پاک فضائیہ میں شامل کر لیا گیا چند روز قبل امریکہ ایوان نمائندگان اور پھر سینٹ کی جانب سے پاکستان کے لئے ڈیڑھ سو ملین ڈالر کی اقتصادی امداد کی منظوری بھی دی گئی تھی اور اس میں یہ بات بھی سامنے آ ئی تھی کہ 28 جون کو چار ایف 16 طیارے پاکستان کے حوالے کیے جائیں گے اور اب اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ یہ طیارے پاکستان پہنچ گئے ہیں اب مزید دو باقی ایف سولہ طیارے بھی پاکستان کو مل جائیں گے امریکی حکام کے مطابق باقی دو ایف سولہ طیارے بھی بہت جلد پاکستان کے حوالے کر دئیے جائیں گے۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment