نواب شاہ ۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے شہیدوں نے اپنے خون سے جمہوریت کی آبیاری کی ہے اور یہ سلسلہ انشاء اللہ جاری رہے گا۔ یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ان کی جماعت کا ایک اور راہنما بے نظیر کے نام پر صدر پاکستان کے عہدے پر متمکن ہو گا۔ اس سے قبل پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی نے بے نظیر بھٹو شہید کے نام کے ساتھ حلف اٹھایا تھا۔ آصف علی زرداری نے مبہم الفاظ میں کہا کہ آئندہ کے صدر کا تعلق سندھ سے ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ملک دشمن سازشی عناصر پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن) کے درمیان پھوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن انہوں نے توقع ظاہر کی کہ یہ عناصر اپنے مقاصد میں انکام ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو نے اپنے خون کا نذرانہ دے کر پاکستان کو بچایا ہے اور انشاء اللہ ہم اسے آگے لے کر جائیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ محض قرارداد کے ذریعے ججوں کی بحالی درست نہیں کیونکہ کوئی بھی آنے والی اسمبلی سادہ اکثریت سے نئے جج بھی بنا سکتی ہے اس لیے ججوں کی بحالی آئین میں ترمیم کے ذریعے ہی ہونی چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں ہوتے ہوئے ان پر بہت بڑی ذمہ داریاں عائد ہیں جن کا انہیں احساس ہے اور وہ پاکستان کے ہر چھوٹے بڑے شہر ی کے دل کی آواز سمجھتے ہین ۔ نواب شاہ میں صحافیوں کی رہائشی کالونی کے حوالے سے آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں ناظم سے بات کریں گے۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Sunday, June 22, 2008
آئندہ صدر کا تعلق سندھ سے ہو گا، محض قرار داد سے ججوں کی بحالی درست نہیں۔ آصف علی زرداری
نواب شاہ ۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے شہیدوں نے اپنے خون سے جمہوریت کی آبیاری کی ہے اور یہ سلسلہ انشاء اللہ جاری رہے گا۔ یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ان کی جماعت کا ایک اور راہنما بے نظیر کے نام پر صدر پاکستان کے عہدے پر متمکن ہو گا۔ اس سے قبل پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی نے بے نظیر بھٹو شہید کے نام کے ساتھ حلف اٹھایا تھا۔ آصف علی زرداری نے مبہم الفاظ میں کہا کہ آئندہ کے صدر کا تعلق سندھ سے ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ملک دشمن سازشی عناصر پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن) کے درمیان پھوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن انہوں نے توقع ظاہر کی کہ یہ عناصر اپنے مقاصد میں انکام ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو نے اپنے خون کا نذرانہ دے کر پاکستان کو بچایا ہے اور انشاء اللہ ہم اسے آگے لے کر جائیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ محض قرارداد کے ذریعے ججوں کی بحالی درست نہیں کیونکہ کوئی بھی آنے والی اسمبلی سادہ اکثریت سے نئے جج بھی بنا سکتی ہے اس لیے ججوں کی بحالی آئین میں ترمیم کے ذریعے ہی ہونی چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں ہوتے ہوئے ان پر بہت بڑی ذمہ داریاں عائد ہیں جن کا انہیں احساس ہے اور وہ پاکستان کے ہر چھوٹے بڑے شہر ی کے دل کی آواز سمجھتے ہین ۔ نواب شاہ میں صحافیوں کی رہائشی کالونی کے حوالے سے آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں ناظم سے بات کریں گے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment