International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Sunday, June 22, 2008

آئینی پیکج کے ذریعے ججوں کی بحالی قبول نہیں ہے ‘ چوہدری نثار علی خان



اسلام آباد ۔ مسلم لیگ ( ن ) کے راہنما چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ مسلم لیگ ( ن ) کو آئینی پیکج کے ذریعے ججوں کی بحالی قطعاً قبول نہیں ہے ۔ بعض دیگر ایسے اہم امور ہیں کہ جو آئینی پیکج کے ذریعے نمٹائے جا سکتے ہیں ۔ اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ( ن ) کا بنیادی موقف وہ 80 نکات ہیں جو پیپلزپارٹی نے آئینی پیکج میں رکھے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ ججوں کی بحالی ان کی پارٹی کو کسی بھی طرح آئینی پیکج کے ذریعے قبول نہیں ہے اور وہ صرف اور صرف بھوربن معاہدے کے ذریعے ہی ہو سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بعض دیگر اہم امور کے حوالے سے ان کی پارٹی آئینی پیکج کو اہم ذریعہ سمجھتی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے وعدہ کیا تھا کہ ججوں کو قومی اسمبلی کی قرار داد کے ذریعے ہی بحال کیا جائے گا ۔

No comments: