نوڈیرو ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ( ن ) سے مکمل ہم آہنگی ہے اور وہ نواز شریف کے کندھے سے کندھا ملا کر چل رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ان کا عزم ہے کہ وہ پاکستان کو خوش حالی ملک بنا کر دم لیں گے ۔ ہفتہ کے روز نوڈیرو میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ بے نظیر بھٹو اس دنیا میں نہ ہوتے ہوئے بھی آج ہمارے ساتھ ہیں اور بھٹو ازم جاری و ساری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے جنم دن پر پیپلزپارٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ بہت جلد پیپلزپارٹی کے ورکر کو صدر مملکت کی مسند پر بٹھائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ اور نوڈیرو کو مثالی شہر بنایا جایئ گا اوریہ کہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد ایئرپورٹ اور مری روڈ شہید بے نظیر بھٹو کے نام سے موسوم کردیا ہے اور لیاقت باغ میں ایک یادگار بنانے کا بھی اعلان کر دیا ہے اور راولپنڈی کے جنرل ہسپتال کو بے نظیر بھٹو کے نام پر عطیات بھی دیئے جائیں گے اور اسے بنائیں گے بھی اور سنبھالیں گے بھی ۔ ایک سوال کے جواب میں آصف علی زرداری نے کہا پیپلزپارٹی کے اعلی سے اعلی اور ادنی سے ادنی ورکر میں کوئی فرق نہیں اور وہ سب برابر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کی تحقیقات اقوام متحدہ سے کروانے کے لئے ملک کی تمام اسمبلیوں نے قرار دادیں پیش کی ہیں ۔ جو اقوام متحدہ کو بھیج دی گئی ہیں ۔ اقوام متحدہ سے رابطہ ہے جبکہ بہت سے ملکوں نے اس کی حمایت بھی کی ہے مسلم لیگ ( ن ) کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف سے ہمارے تعلقات ہیں جو جاری رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی ایک مثالی حکومت ہے اور ( ن ) لیگ ہمارے ساتھ ہے اور کندھے سے کندھا ملا کر چل رہے ہیں اور جلد ہی قوم کو خوش خبریاں دیں گے ۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ حکومت سندھ میں پیپلزپارٹی کے ورکرون کے لئے اور پاکستانی نوجوانوں کے لئے ملازمتوں کا بندوبست کر رہی ہے اور پیپلزپارٹی نے پاکستان کو خوشحالی سے ہمکنار کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ۔ صدر پرویز مشرف کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس مسئلے پر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ( ن ) کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے ۔ البتہ طریقہ کار پر تھو ڑا اختلاف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سازشی آج بھی موجود ہیں البتہ انہوں نے چہرے بدل لئے ہیں ۔ ازراہ تفنن آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ نواز شریف کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ چل رہے ہیں اور انشاء اللہ کامیاب ہوں گے اور خدنخواستہ اگر کامیاب نہ ہوئے تو دونوں لانڈھی جیل میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ ہوں گے ۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Sunday, June 22, 2008
سازشیوں نے چہرے بدل لئے ہیں ، قوم کو جلد خوشخبری دیں گے ، آصف زرداری
نوڈیرو ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ( ن ) سے مکمل ہم آہنگی ہے اور وہ نواز شریف کے کندھے سے کندھا ملا کر چل رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ان کا عزم ہے کہ وہ پاکستان کو خوش حالی ملک بنا کر دم لیں گے ۔ ہفتہ کے روز نوڈیرو میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ بے نظیر بھٹو اس دنیا میں نہ ہوتے ہوئے بھی آج ہمارے ساتھ ہیں اور بھٹو ازم جاری و ساری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے جنم دن پر پیپلزپارٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ بہت جلد پیپلزپارٹی کے ورکر کو صدر مملکت کی مسند پر بٹھائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ اور نوڈیرو کو مثالی شہر بنایا جایئ گا اوریہ کہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد ایئرپورٹ اور مری روڈ شہید بے نظیر بھٹو کے نام سے موسوم کردیا ہے اور لیاقت باغ میں ایک یادگار بنانے کا بھی اعلان کر دیا ہے اور راولپنڈی کے جنرل ہسپتال کو بے نظیر بھٹو کے نام پر عطیات بھی دیئے جائیں گے اور اسے بنائیں گے بھی اور سنبھالیں گے بھی ۔ ایک سوال کے جواب میں آصف علی زرداری نے کہا پیپلزپارٹی کے اعلی سے اعلی اور ادنی سے ادنی ورکر میں کوئی فرق نہیں اور وہ سب برابر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کی تحقیقات اقوام متحدہ سے کروانے کے لئے ملک کی تمام اسمبلیوں نے قرار دادیں پیش کی ہیں ۔ جو اقوام متحدہ کو بھیج دی گئی ہیں ۔ اقوام متحدہ سے رابطہ ہے جبکہ بہت سے ملکوں نے اس کی حمایت بھی کی ہے مسلم لیگ ( ن ) کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف سے ہمارے تعلقات ہیں جو جاری رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی ایک مثالی حکومت ہے اور ( ن ) لیگ ہمارے ساتھ ہے اور کندھے سے کندھا ملا کر چل رہے ہیں اور جلد ہی قوم کو خوش خبریاں دیں گے ۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ حکومت سندھ میں پیپلزپارٹی کے ورکرون کے لئے اور پاکستانی نوجوانوں کے لئے ملازمتوں کا بندوبست کر رہی ہے اور پیپلزپارٹی نے پاکستان کو خوشحالی سے ہمکنار کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ۔ صدر پرویز مشرف کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس مسئلے پر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ( ن ) کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے ۔ البتہ طریقہ کار پر تھو ڑا اختلاف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سازشی آج بھی موجود ہیں البتہ انہوں نے چہرے بدل لئے ہیں ۔ ازراہ تفنن آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ نواز شریف کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ چل رہے ہیں اور انشاء اللہ کامیاب ہوں گے اور خدنخواستہ اگر کامیاب نہ ہوئے تو دونوں لانڈھی جیل میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ ہوں گے ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment