International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Sunday, June 22, 2008
اچھی حکمرانی کے حوالے سے پاکستان کی صورتحال خراب ہے۔عالمی بنک
واشنگٹن ۔ عالمی بنک نے انکشاف کیا ہے کہ ہم اچھی حکمرانی کے حوالے سے پاکستان کی سیاسی صورتحال دنیا بھر میں سب سے خراب ہے عالمی بنک کی ورلڈ گورننس انڈیکٹرر پورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دہائی میں پاکستان میں سیاسی عدم استحکام اور تشدد کی کی وجہ سے اسے پہلے درجہ دیا گیا ہے عالمی بینک24 جون کوورلڈ گورننس انڈیکیٹر کی رپورٹ سر کاری طور پر جاری کرے گا اعداد و شمار کے مطابق ظلم کے خلاف آواز بلند کر نے اور احتساب کے حوالے سے پاکستان 19 ویں درجے پر حکومت کی عملداری میں 28 ویں درجے پر قانون کی حکمران میں 20 ویں درجے پر بد عنوانی کی روک تھام کے لحاظ سے 21 ویں درجے پر رکھا گیا ہے گورننس انڈیکیٹر میں212 ملکوں کی این جی اوز،سول سوسائٹی کاروباری شخصیات اور سمیت35 ذرائع سے معلومات جمع کی گئی ہیں گزشتہ ایک دہائی کا جائزہ پیش کیا گیا ہے انڈیکٹر کے مطابق بھارت بھی سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے جبکہ اس کے تمام انڈیکیٹر پاکستان کے مقابلے میں بہتر ہیں اس کے علاوہ افغانستان ،سربیا اور ایتھوپیا میں حکومت کی عملداری کو نہایت مخدوش قرار دیا گیا ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment