International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Sunday, June 22, 2008

عوام اور اداروں کو مضبوط بنایا جائےگا پارلیمنٹ سے ترامیم منظور کرائی جائیں گی ۔وزیراعظم کا جہانیاں میں جلسہ عام سے خطاب



جہانیاں۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ قوم مایوس نہ ہو معزول ججز بحال اورعدلیہ ضرور آزاد ہو گی ہم میثاق جمہوریت پر قائم اور ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کیاجائے گا عوام اور اداروں کو مضبوط بنایا جائے گا پارلیمنٹ سے ترامیم منظور کرائی جائیں گی 1973ء کا آئین اصلی شکل میں بحال کیا جائے گا پریس کو آزاد کیاجائے گا جہانیاں کو گیس کی جلد فراہمی ہو گی کچی آبادیوںکے غریب عوام کو مالکانہ حقوق دئیے جائیں گے اور آبیانہ معاف کرنے کا اعلان کرتا ہوں ۔ پریس کلب اور بار ایسوسی ایشن کو 10/10لاکھ روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں اوربٹل کے علاقے میں پانی کی فراہمی کیلئے ری ماڈلنگ کی جائے گی ۔ وہ آج جہانیاں میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،مسلم لیگ (ن) کے رہنما راؤ سعادت علی خان اور دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔ وزیراعظم نے کہاکہ جہانیاں میرا دوسرا گھر ہے اور اس کے مسائل میرے اپنے مسائل ہیں انکو ضرور حل کیاجائے گا اس موقع پر انہوں نے عوام سے کہاکہ وہ ضمنی انتخاب میں مرید حسین شاہ کا ضرور ساتھ دیں کیونکہ وہ ایک مخلص اور عوام دوست انسان ہیں ان پر ساری پارٹی کا اعتماد ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم بے نظیر بھٹو کے مشن کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم روٹی کپڑا اورمکان کا اپنا وعدہ ضرور پورا کریں گے اور عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے عوام کو مایوس نہیں کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ بے نظیر بھٹو کا خون رائیگاں نہیں جائے گا وہ زدہ ہیں اور عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی وزیراعظم نے کہاکہ 73ء کا آئین ضرور بحال ہو گا اورہم عوامی طاقت کے ذریعے پارلیمنٹ میں ترمیم لائیںگے آئین و قانون کی حکمرانی پارلیمنٹ کی بالادستی ججز بہت جلد بحال کئے جائیں گے عدلیہ اور پریس آزاد کریں گے اور بے نظیر بھٹو کے تمام خواب اور عوام کی خواہشات کو پورا کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہم جہانیاں کے تمام مطالبات پورے کریں گے۔اس موقع پر وزیراعظم نے کچی آبادی کے لوگوں کو مالکانہ حقوق دینے ، آبیانہ معاف کرنے ، علاقے کو گیس کی فراہمی ممکن بنانے اور پریس کلب اور بار ایسوسی ایشن کو دس ، دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ۔وزیراعظم نے اس موقع پر آبیانہ کی پچاس لاکھ کی رقم خود دینے کا اعلان بھی کیا وزیراعظم نے کہاکہ پانی کی مطلوبہ مقدار کو یقینی بنانے کیلئے کھالے کشادہ کرنے کا بھی اعلان کرتاہوں۔ وزیراعظم نے کہاکہ قوم مایوس نہ ہو ہم انکے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں اور ان کے تمام مسائل حل ہوں گے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہم عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں اور عدلیہ کو آزاد اور ججوں کو ضرور بحال کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ شہید بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا ان کے مشن کو ہر حال آگے بڑھایا جائے گا ۔ وزیر خارجہ نے عزم ظاہر کیا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا فلسفہ قائم ودائم رہے گا۔انہو ںنے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اوراتحادی جماعتوں کی حکومت پانچ سال کی اپنی مدت پوری کرے گی اور عوام کے تمام مسائل حل کرے گی انہوں نے کہاکہ عوام سیاسی وفاداریاں بدلنے والوں کو پسند نہیں کریں گے اور ضمنی انتخابات میں انہیں شکست فاش سے دو چار کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ عدلیہ اور میڈیا کی آزادی کا وعدہ ضرور پورا کیاجائے گا اور 73ء کے آئین کو اصلی شکل میں واپس لایاجائے گا انہوں نے کہاکہ جمہوریت کے خلاف سازشوں کا مقابلہ کیاجائے گا اور آئندہ پیکج کے ذریعے تمام ججوں کو بحال کیاجائے گا وزیر خارجہ نے کہاکہ جہانیاں وہ خطہ ہے جہاں پر بھٹو کے نظریات کے قیام کی بنیاد رکھی گئی وزیراعظم نے عوام سے کہاکہ وہ ضمنی انتخابات میں لوٹوں اور کھوٹوں کو مسترد کردیں انہوں نے کہاکہ شوکت عزیز نے جو معیشت کی مضبوطی اور ملک کی خوشحالی کے دعوے جھوٹے نکلے ۔ انہوں نے کہاکہ عوام سے جھوٹے وعدے نہیں کریں گے جو کہیں گے وہ ضرور کریں گے ہم دھرتی سے بے وفائی نہیں کریں گے اس موقع پر شہید بے نظیر بھٹو کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں اس موقع پر وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی تاج پوشی بھی کی گئی تاج پوشی پیپلز پارٹی آرگنائزیشن جہانیاں کے سرپرست نعیم طارق نے وزیراعظم کو قرآن کا نسخہ پیش کیا جبکہ شیخ طالب حسین نے تاج پوشی کی رکن قومی اسمبلی چوہدری افتخار نذر نے سپاس نامہ پیش کیا اور اپنے مطالبات اور مسائل سے وزیراعظم کو آگاہ کیا

No comments: