International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, April 4, 2008

٣٢ وفاقی وزارتوں سے متعلق قومی اسمبلی کی مجالس قائمہ کی تفصیلات جاری0



اسلام آباد۔ قومی اسمبلی نے 32 وفاقی وزارتوں کی مجالس قائمہ کی تشکیل کے لیے ان کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں ۔ قومی اسمبلی کے آئندہ سیشن کے موقع پر ان مجالس قائمہ کے اراکین کی نامزدگی متوقع ہے ۔ ہر مجلس قائمہ 17 اراکین پر مشتمل ہو گی ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارتوں کی مجالس قائمہ کی تشکیل ہو گی۔ مجالس قائمہ تفصیلات جاری کردی گئی ہیں ۔ کابینہ سیکرٹریٹ ‘ تجارت ‘ مواصلات ‘ اقلیت وکھیل ثقافت سیاحت امور نوجوانان ‘دفاع ‘ تعلیم ‘ ماحولیات ‘ خزانہ و محصولات ‘ خوراک وزراعت ولائیو سٹاک ‘ خارجہ امور ‘ صحت ‘ ہاؤسنگ اینڈ ورکس ‘ صنعت و پیداوار ‘ اطلاعات و نشریات ‘ انفارمیشن ٹیکنالوجی ‘ داخلہ ‘ امور کشمیر شمالی علاقہ جات ‘ ریاستیں و سرحدی امور ‘ محنت افرادی قوت وسمندر پار پاکستانیوں کے امور ‘ قانون انصاف و انسانی حقوق ‘ بلدیات و دیہی ترقی ‘ انسداد منشیات ‘ پارلیمانی امور ‘ پٹرولیم وقدرتی وسائل ‘ منصوبہ بندی وترقی ‘ بہبود آبادی ‘ نجکاری ‘ ریلویز ‘ مذہبی امور و زکوہ و عشر ‘ سائنس و ٹیکنالوجی ‘ پانی وبجلی اور ترقی نسواں سماجی و بہبود و خصوصی تعلیم کی وفاقی وزارتوں سے متعلق مجالس قائم ہوں گی ۔سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی جانب سے ان مجالس قائمہ کے اراکین کے ناموں کی منظوری کے بعد کمیٹیوں کے چیئرمین کے انتخابات ہوں گے۔ اپوزیشن میں سے بھی مجالس قائمہ کے چیئرمین متوقع ہیں ۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین اتفاق رائے سے منتخب ہونے کا امکان ہے

No comments: