International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, April 4, 2008

تحریک انصاف کے مظاہرے میں شریک افراد اور فوٹو گرافروں کے درمیان تصادم ، ١٢ فوٹو گرافر زخمی

اسلام آباد۔ پاکستان تحریک انصاف وزیرستان کے صدر ڈاکٹر بشیر احمد کے پریس کانفرنس کے دوران اسلام آباد پریس کلب کے باہر فوٹو گرافروں اور تحریک انصاف کے مظاہرے میں شر یک افراد کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 12 فوٹو گرافر زخمی ہو گئے پی ٹی آئی وزیرستان کے صدر ڈاکٹر بشیر احمد وزیر اعظم کی طرف سے ایف سی آر کے خاتمہ کے اعلان کا خیر مقدمی پریس کانفرنس کر رہے تھے کہ اس دوران پریس کلب کے باہر موجود تحریک انصاف کے ورکروں اور فوٹو گرافروں کے درمیان جھگڑا ہو گیا جو شدت اختیار کر گیا اور پریس کلب کے ساتھ گلی میں تحریک انصاف کے ورکروں اور فوٹو گرافروں کے درمیان جھگڑے میں تحریک انصاف کے ورکروں نے شدید پتھراؤ کر کے 12فوٹو گرافروں کو زخمی کر دیا جس پر صحافیوں نے پی ٹی آئی وزیرستان کے صدر کے پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کیا جب پی ٹی آئی وزیرستان کے علاوہ ڈاکٹر بشیر احمد صحافیوں کے ہمراہ باہر آئے تو انہو ںنے دعویٰ کیا کہ لڑنے والوں سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے آپ پولیس کو بلا کر ان کو گرفتار کریں یہ ہمارے خلاف سازش ہے جو میڈیا کو ہم سے لڑانا چاہتے ہیں اور ہو سکتا ہے کہ یہ ان لوگوں کی سازش ہو جو ایف سی آر کے خاتمہ کے خلاف ہیں جب پولیس آئی تو مظاہرین غائب تھے اس دوران پولیس کو بلایا گیا اور صدر پی ٹی آئی وزیرستان کے صدر ڈاکٹر بشیر احمد کو تھانے کے کیا گیا جبکہ اس سے پہلے پولیس نے دو ورکروں کو بھی گرفتار کیا تھا اس دوران پاکستان تحریک انصاف کے سر براہ عمران خان سمیت دیگر رہنما طاہر اقبال، انجینئر افتخار اور میجر (ر) وقار بھی سر گرم ہو گئے جبکہ پریس کلب انتظامیہ نے صورت حال سے سیکرٹری جنرل افضل بٹ کو بھی آگاہ کیا اور وہ بھی موقع پر پہنچ گئے اور معاملے کو پر امن طریقے سے ختم کیا پی ٹی آئی وزیرستان کے صدر کو دو ساتھیوں ہمراہ پولیس سے رہا کر دیا ہے

No comments: