International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, April 4, 2008

پنجاب کابینہ کی شارٹ لسٹنگ کے لئے ١٤ ارکان کی فہرست نواز شریف کے سپرد کر دی گئی

لاہور۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے صوبائی کابینہ کی تشکیل کے لئے وزراء کی ایک لسٹ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کو پیش کر دی ہے جس کی شارٹ لسٹنگ کر کے وزراء کے ناموں کو حتمی شکل دی جائے گا تا ہم عبوری مدت کے لئے دوست محمد کھوسہ وزیر اعلی ہوں گے سپیکر کا منصب پھول نگر سے رانا محمد اقبال کو سونپا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز رائے ونڈ میں منعقدہ مسلم لیگ ن کے وفاقی وزراء و پارٹی عہدیداران کے اجلاس میں طے کیا گیا ہے کہ پارٹی کے صدر میاں شہباز شریف کے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے تک مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کے صاحبزادے سردار دوست محمد کھوسہ عبوری وزیر اعلی اور رانا محمد اقبال سپیکر پنجاب اسمبلی ہوں گے ۔ ڈپٹی سپیکر کے لئے رانا مشہود اور ڈاکٹر اسد اشرف میں سے کسی ایک کو منتخب کیا جائے گا ۔ کابینہ کی تشکیل سے متعلق شارٹ لسٹنگ کے لئے جو فہرست اجلاس میں میاں نواز شریف کو پیش کی گئی اس میں ڈاکٹر سعید الہی، ندیم کامران، چوہدری شفیق انور، امجد علی اولک، شجاع خانزادہ، شہر یار ریاض، ایاز چوہدری، خواجہ اسلام، نواز ملک، حاجی ناصرمحمود، رضوان گل، اصغر منڈا، شہزادی عمر ٹوانہ اور قمر علی بندیال شامل ہیں ۔رانا ثناء اللہ کو الیکشن جیتنے کے بعد وزیر قانون بنایا جائے گا جبکہ کامران مائیکل کو دوسرے مرحلہ میں کابینہ میں شامل کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ مسلم لیگ فنکشنل سے مخدوم احمد محمود، پیپلز پارٹی سے راجہ ریاض ، ناظم حسین شاہ ، راجہ طارق کیانی، اشرف سوہنا ، امان اللہ دریشک، طارق یوسف گھرکی اور عظمی بخاری صوبائی کابینہ میں شامل ہوں گی

No comments: