International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Friday, April 4, 2008
ملکی سیاست میں نمایاں تبدیلی آنے والی ہے۔ یہ تبدیلی ملک وقوم کے مفاد میں سود مند ثابت ہو گی۔ چوہدری اعتزاز حسن
سکھر۔ سپریم کورٹ بار کے صدر بیرسٹر اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ ملکی سیاست میں نمایاں تبدیلی آنے والی ہے۔ یہ تبدیلی ملک وقوم کے مفاد میں سود مند ثابت ہو گی چیف جسٹس افتخار چوہدری کے بغیر ججوں کی بحالی قبول نہیں۔ایم کیو ایم کے بارے نواز شریف اور اسفند یارولی کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری اعتزاز احسن نے جمعہ کو سکھر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اراکین سے ملاقات کی اور وکلاء تحریک اور ججز کی بحالی کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔ بعد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ چیف جسٹس افتخار چوہدری کے بغیر ججوں کی بحالی قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایوان صدر سے یہ سازشیں کی جارہی ہیں کہ جسٹس افتخار چوہدری کے بغیر ججوں کی بحالی کی تجویز قبول کر لی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ججوں کی بحالی کیلئے تیس دن کی الٹی گنتی جاری ہے ۔ تاہم وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کی یہ تجویز قبول کر لی گئی ہے کہ تیس دنوں کے دوران جج کسی بھی بار سے خطاب نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہ ایم کیوایم سے مشاورت جاری ہے لیکن اتحاد نہیں۔ پیپلز پارٹی اپنے اتحادیوں کو ناراض نہیں کرے گی۔ اس بارے میں نواز شریف اور اسفند یارولی کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں تاکہ ملک و قوم کو درپیش بحرانوں سے نکالا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی کوششوں سے ملکی سیاست میں تبدیلی آئے گی اور یہ تبدیلی ملک وقوم کے مفاد میں سود مند ثابت ہو گی۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment