International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Friday, April 4, 2008
شعیب اختر نے سزا کے خلاف پی سی بی میں اپیل جمع کرادی، چیئرمین کرکٹ بورڈ پیر کو اس پر غور کریں گے
لاہور۔ فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے خلاف پانچ سال کرکٹ کھیلنے پر پابندی کے خلاف پی سی بی میں اپیل جمع کروادی ہے۔ جبکہ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی نے کہا ہے کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے شعیب اختر پر پابندی پر نظر ثانی کی پی سی بی کو کوئی ہدایت نہیں کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے وکلاء نے ان پر پابندی کے خلاف اپیل شفقت نغمی کے سپرد کی جبکہ بعدازاں شعیب اختر نے شفقت نغمی سے ون ٹو ون تفصیلی ملاقات بھی کی۔ قبل ازیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شفقت نغمی نے کہا کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو شعیب اختر پر پابندی پر نظرثانی کرنے سے متعلق کوئی ہدایت موصول نہیں ہوئی جبکہ خود وزیراعظم اس بات کی تردید بھی کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شعیب اختر کی اپیل پیر کے روز چیئرمین پی سی بی کے سپرد کردی جائے گی جو اس پر غور وخوض اور سماعت کیلئے اپیلٹ کمیٹی تشکیل دیں گے۔ شعیب اختر اگر چاہیں تو بعد میں بھی ضروری دستاویزات کمیٹی کو دے سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی ایل کو شعیب اختر پر پابندی لگانے کی اپیل یا سفارش نہیں کی اور نہ ہی پی سی بی کا اس سے واسطہ ہے۔ کمیٹی کے فیصلہ کے بعد سات دن کے اندر شعیب اختر دوبارہ اپیل دائر کرسکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کمیٹی حقائق اور کرکٹ رولز کو سامنے رکھتے ہوئے اپنا فیصلہ دے گی۔ بعدازاں شعیب اختر نے شفقت نغمی سے ون ٹو ون ملاقات کی اور صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اپیل دائر کردی ہے اور وہ پی سی بی کے قوانین کا بہت احترام کرتے ہیں اور انہیں توقع ہے کہ ان پر لگائی گئی پابندی ختم کردی جائے گی اور وہ پھر سے پاکستان کی خدمت کرسکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے کرکٹ قوانین کی کوئی وائلیشن نہیں کی۔ انہوں نے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق، حنیف عباسی، عمران خان، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور دیگر رہنماؤں کی جانب سے ان سے اظہار یکجہتی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment