International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, April 4, 2008

صدر پرویز مشرف سے تعلقات کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی ۔ فرحت اللہ بابر





جب پارلیمنٹ صدر کے اختیارات ختم کردے گی پھرپرویز مشرف کو اپنے بارے میں فیصلہ کرنا ہوگا۔
احمد مختار کا حالیہ بیان اعلان مری اور چارٹر آف ڈیموکریسی کی نفی ہے۔ ۔ ۔ صدیق الفاروق
اسلام آباد۔ پیپلز پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ صدر پرویز مشرف سے تعلقات کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی جب پارلیمنٹ ان کے اختیارات ختم کردے گی پھرانہیں اپنے بارے میں فیصلہ کرنا ہوگا۔ادھر مسلم لیگ (ن) کے جوائنٹ سیکرٹری صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ احمد مختار کا حالیہ بیان اعلان مری اور چارٹر آف ڈیموکریسی کی نفی ہے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پیپلز پارٹی فرحت اللہ بابر نے کہا کہ صدرپرویز مشرف کے ساتھ کام کرنے پر(ن )لیگ نے تحفظات ظاہرکردیئے ،انہوں نے کہا کہ جنرل پرویز کے ساتھ تعلقات کافیصلہ پارلیمنٹ کرے گی اورجب پارلیمنٹ ان کے اختیارات ختم کردے گی پھرانہیں اپنے بارے میں فیصلہ کرنا ہوگامسلم لیگ (ن )کے جوائنٹ سیکریٹری صدیق الفاروق نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احمد مختارکاحالیہ بیان اعلان مری اورچارٹرآف ڈیموکریسی کی نفی ہے اورمسلم لیگ ن باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے

No comments: