کراچی۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی تعلیمات ‘اتحاد یقین اور تنظیم کی روشنی میں ملک وقوم کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔ یہاں مزار قائد کے سائے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ساری قوم قائد اعظم محمد علی جناح پر فخر کرتی ہے کہ جنہوں نے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرتے ہوئے ایک آزاد وار خود مختار ملک دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ قائد اعظم کے منشور پر چلتے ہوئے ہم ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں اور وہ عہد کرتے ہیں کہ وہ اس ملک کی خدمت کریں گے۔ اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ قوم اور سیاسی قوتیں کی حمایت اور تعاون سے مسائل پر قابو پالیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کابینہ میں توسیع حلیف جماعتوں کے صلاح مشورے سے کی جائے گی ۔اس سے قبل وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی میں مزار قائد پر پر حاضری دی پھول چڑھائے اور فاتحہ پڑھی ۔ وزیراعظم کے ہمراہ قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی ‘ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور نگران وزیراعلٰی عبدالقادر ہالیپوتا بھی موجود تھے۔ مزار قائد پر فاتحہ خوانی کے بعد مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Friday, April 4, 2008
قائد اعظم محمد علی جناح کی تعلیمات ‘اتحاد یقین اور تنظیم کی روشنی میں ملک وقوم کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔سید یوسف رضا گیلانی
کراچی۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی تعلیمات ‘اتحاد یقین اور تنظیم کی روشنی میں ملک وقوم کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔ یہاں مزار قائد کے سائے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ساری قوم قائد اعظم محمد علی جناح پر فخر کرتی ہے کہ جنہوں نے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرتے ہوئے ایک آزاد وار خود مختار ملک دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ قائد اعظم کے منشور پر چلتے ہوئے ہم ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں اور وہ عہد کرتے ہیں کہ وہ اس ملک کی خدمت کریں گے۔ اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ قوم اور سیاسی قوتیں کی حمایت اور تعاون سے مسائل پر قابو پالیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کابینہ میں توسیع حلیف جماعتوں کے صلاح مشورے سے کی جائے گی ۔اس سے قبل وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی میں مزار قائد پر پر حاضری دی پھول چڑھائے اور فاتحہ پڑھی ۔ وزیراعظم کے ہمراہ قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی ‘ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور نگران وزیراعلٰی عبدالقادر ہالیپوتا بھی موجود تھے۔ مزار قائد پر فاتحہ خوانی کے بعد مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment