International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Friday, April 4, 2008
پھیپھڑوں کے کینسر کا جین دریافت ، سگریٹ نوشی پھیپھڑوں کے کینسر کا سب سے بڑا سبب ہے
واشنگٹن۔ بعض لوگ تمباکو نوشی کرتے ہیں لیکن کسی قسم کی بیماری میں مبتلا نہیں ہوتے اور کچھ لوگ سگریٹ سے دور رہنے کے باوجود کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ایسا کیوں ہے؟ سائنس دانوں کے لیے یہ سوال ہمیشہ ایک گھمبیر مسئلہ رہا ہے، لیکن اب تین غیر جانب دار محققین کی ٹیم نے اس کا جواب جاننے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ امریکہ، فرانس اور آئس لینڈ سے تعلق رکھنے والی ان ٹیموں نے ہزاروں سگریٹ نوشی کرنے اور نہ کرنے والے افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کیے تو یہ سامنے آیا کہ انسانی جسم میں تین ایسے جنیاتی مادے ہو سکتے ہیں جن کی وجہ سے کسی شخص کو پھیپڑوں کا کینسر ہونے کا خطرہ 30 سے 80 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔سمجھا تو یہ جاتا ہے کہ تمباکو نوشی سے کینسر ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں مگر عام طور پر صرف 15 فیصد سگریٹ نوش افراد کو کینسر لاحق ہوتا ہے۔جس سے نتیجہ اخذ کیا گیا کہ یہ مرض موروثی ہو سکتا ہے۔تحقیق سے وابستہ ایک سائنس دان مارک لیتھراپ کہتے ہیں کہ ایسے کئی جین موجود ہیں جن کا پھیپھڑوں کے کینسر کا باعث بنتے ہیں، تاہم ان میں سے سب کا پتا نہیں چلایا جا سکا۔ محققین کا کہنا ہے کہ سگریٹ نوشی کرنے والے افراد میں اگر یہ جنیاتی مادے ہوں تو کینسر ہونے کا خدشہ 23 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ یہ جنیاتی مادے ہی ہیں جن کی وجہ سے سگریٹ نوشی کرنے والے افراد تمباکو کی علت لگ جاتی ہے۔ تحقیق کرنے والی تینوں ٹیمیں ابھی ایسے کسی نتیجے تک نہیں پہنچیں جن کی بدولت یہ معلوم ہو سکے کہ کن افراد کو کینسر ہو سکتا ہے اور کن کو نہیں۔ لیکن اتنا ضرور ہے کہ سگریٹ نوشی سے اور دوسری بیماریاں ہو سکتی ہیں۔ اب تک یہ تحقیق صرف یورپین افراد پر کی گئی ہے اور اگلے مرحلے میں ایشیائی اور سیاہ فاموں کو شامل کیا جائے گا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment