International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, April 4, 2008

آئندہ کے ٢٠ روز ملکی سیاست میں بڑی اہمیت کے حامل ہیں ۔ خواجہ سعد رفیق

لاہور۔ وفاقی وزیر ثقافت و امور نوجواناں خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آئندہ کے 20 روز ملکی سیاست میں بڑی اہمیت کے حامل ہیں ۔ جنرل (ر) پرویز مشرف اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے ان کی موجودگی سے ملک کی سالمیت کو خطرہ ہے ۔ اعلان مری پر ہر حال میں عمل کریں گے خواہ اس کے لئے کتنی ہی بڑی قیمت ادا کرنا پڑے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج جاوید اشر ف کی بارھویں برسی کے موقع پر الحمرا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری فنانس ملک پرویز ، اراکین قومی اسمبلی میاں مرغوب احمد، چوہدری نصیر احمد بھٹہ، جاوید لطیف، ملک ریاض، عمرسہیل بٹ، اراکین صوبائی اسمبلی رانا تجمل، اعجاز احمد خاں، سائمہ عزیز، عارفہ خالد، خواجہ عمران نذیر اور لاہور کے سابق میئر خواجہ احمد حسان نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر حال ایم ایس ایف اور دیگر کارکنوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا جو گاہے بگاہے وزیر اعظم نواز شریف کے نعرے لگاتے رہے ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آج ، کل یا پرسوں عدلیہ کو دو نومبر والی پومیشن میں واپس لائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں وطن عزیز کو بارہ اکتوبر1999 ء سے پہلی والی پوزیشن پر لا کھڑا کریں گے ۔ مسلم لیگ ن اپنے آپ کو اس روز اقتدار میں سمجھے گی جب اسٹیبلشمنٹ سے ساری پاور منتخب نمائندوں کو دی جائے گی اور 58 ٹو بی کی سروں پر لٹکتی ہوئی تلوار سے نجات ملے گی ۔آئندہ کے بیس روز بڑی اہمیت کے حامل ہیں آمر اور اس کی آمریت کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے ۔ جنرل (ر) پرویز مشرف اور جمہوریت ایک دوسرے کی ضد ہیں ہمیں وزارتوں کا کوئی لالچ نہیں اس لیے گھروں یا گاڑیوں پر جھنڈا نہیں لہرایا نہ پولیس سکواڈ اور نہ ہی پروٹوکول لیا ہے ۔ غاصب مشرف سے ایوان صدر میں حلف نہیں لینا چاہتے تھے جمہوری ت کی خاطر مجبورا ایسا کرنا پڑا ۔الطاف حسین کو جرات پیدا کر کے پاکستان آکر سیاست کرنا چاہیے ان کی جماعت کو اگر اپوزیشن بنچ کھردرا لگتا ہے تو قوم سے وعدہ کریں کہ وہ کلاشنکوف اور بور بند لاشوں کی سیاست ترک کردیں گے ۔ بدلتے موسموں کے انداز کی سیاست ختم کر کے اپنے قدموں پر کھڑے ہونگے انہیں اپنا وطیرہ تبدیل کرنا ہو گا جو کہ وہ ہر حکومت کے ساتھ گٹھ جوڑ کر کے وزارتیں حاصل کرتے رہے ہیں دیگر جماعتوں کے برعکس ہمیں قوم سے ڈر نہیں لگتا ہماری پالیسی بالکل سیدھی اور واضح ہے ۔ بش کی غلامی نہیں کر سکتے ۔ پرویز مشرف سے کسی قسم کا کمپرومائز کرنے والے ملک کے غدار ہونگے ۔ اعلان مری پر عملدرآمد کروانے کے لئے جتنی بڑی قیمت ادا کرنی پڑی پیچھے نہیں ہٹھیں گے ۔اس موقع پر انہوں نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کا بیان کارکنوں کوپڑھ کر سنایا ۔جاوید اشرف میرے دست راست کے علاوہ کارکنوں کی آبرو تھے ان کی قربانی مسلم لیگ ن کے ماتھے کا جھومر ہے انہوں نے جمہوریت کی ایسی شمع روشن کی جو ابد تک روشن رہے گی ۔ملک پرویز نے کہا اعلان مری والی دوسری بڑی جماعت کو بھی ہمارے ساتھ کھڑا رہنا ہو گا ۔ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خاں کو ضرور انصاف ملے گا ۔اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا

No comments: