International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, April 4, 2008

برطانیہ ‘ امریکہ اور کینیڈا کے ٧ طیاروں کو دھماکوں سے اڑانے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار ٨ پاکستا نی برطانوی شہریوں کے خلاف مقدمے کا آغاز

لندن۔ امریکہ اور کینیڈا کے سات طیاروں کو 2006 ء میں مبینہ طور پر دھماکوں سے اڑانے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار 8 پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع ہو گئی ہے۔وکیل استغاثہ پیٹررائٹ کے مطابق یہ افراد یونائیٹڈ ائیر لائنز ‘ امریکن ائیر لائنز اور ائیر کینیڈا کی پرواز کے دوران د یسی ساختہ بم نصب رکھنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ ان جہازوں میں سوار ہونے والے افراد کی تعداد 240 سے 285 کے درمیان تھی ۔ منصوبہ اس طریقے سے تیار کیا گیا تھا کہ بڑی تعداد میں عام شہریوں کی ہلاکت ہو سکتی تھی ۔ پیٹر رائٹ کے مطابق دہشت گردوں نے دھماکہ خیز مواد ہائیڈروجن پرآکسائیڈ کو عام پئے جانے والے سافٹ ڈرنک کی شکل دی گئی تھی اور دیگر الات کو ڈسپوزیبل کمیرہ بریٹریز کی صورت میں بنایا گیا تھا۔ پکڑے جانے والے آٹھوں افراد کے خاندان کا تعلق پاکستان سے ہے ۔ واضح رہے کہ عام شہریوں کے قتل اور طیاروں کو دھماکے سے اڑانے کے منصوبے کے مقدمے میں ان افراد کو عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

No comments: