International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, July 18, 2008

صوبائی حکومت مستعفی ہوگی اور نہ ہی کسی کے ہاتھوں یرغمال بنے گی، بشیر احمد بلور

پشاور۔ صوبہ سرحد کے سینئر وزیر اور اے این پی کے پارلیمانی لیڈر بشیر احمد بلور نے اپنی حکومت کا یہ عزم دہرایا ہے کہ یہ مستعفی ہوگی اور نہ ہی کسی کے ہاتھوں یرغمال بنے گی اس کی بجائے عوامی مینڈیٹ کی تکمیل اور صوبے کے تمام بندوبستی اضلاع میں امن اور سیکورٹی یقینی بنائی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت طاقت کی بجائے مذاکرات کو ترجیح دے گی تاہم کسی کو حکومتی عملداری چیلنج کرنے کی اجازت بھی نہیں دے گی جبکہ سوات امن معاہدے کو ہر صورت عملی جامہ پہنایا جائے گا وہ جمعہ کو اپنے دفتر سول سیکرٹریٹ پشاور میں مختلف عوامی وفود سے باتیں کر رہے تھے جنہوں نے اپنے بعض مسائل و مطالبات سے سینئر وزیر کو اگاہ کیا اوربالخصوص پشاور شہر کی سیکورٹی اور تعمیر و ترقی کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے انکی بھرپور حمایت کی اور اس سلسلے مین مکمل تعاون کا یقین دلایا سینئر وزیر نے واضح کیا کہ کوئی بھی حکومت اپنے شہریوں کے خلاف فوج کشی برداشت نہیں کر سکتی اور بڑی مجبوری میں ہی ایسے انتہائی اقدام کا سوچ سکتی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ہنگو سمیت تمام بندوبستی علاقوں میں قانون کی عملداری یقینی بنائے گی اور اپنی سیکورٹی فورسز کے قتل کی کسی کو اجازت دے گی اور نہ ہی اس پر خاموش تماشائی بن کر بزدلی کا مظاہرہ کرے گی انہوں نے کہا کہ امن اور ترقی لازم و ملزوم ہیں اور اسلام کے نام لیواؤں کو ہر کام میں یہ ضرور سوچنا چاہئیے کہ وہ دین کی آڑ میں اسلام دشمن قوتوں کے آلہ کار اور نہ ہی اپنے سچے مذہب کی بدنامی اور اس کے نتیجے میں پوری قوم کیلئے نقصان اور زوال کا باعث بنیں بشیر بلور نے یقین دلایا کہ صوبائی دارلحکومت کی ترقی اور خوبصورتی کیلئے دیگر ترقیاتی سکیموں کے علاوہ میگا پرجیکٹس پر کام شروع ضکیا جائے گا اور اس میں وفاقی حکومت کی معاونت بھی حاصل کی جائے گی انہوں وفود کی طرف سے پیش کردہ تمام مسائل اور مطالبات کے مناسب ازالے کا یقین دلایا۔

No comments: