International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, July 18, 2008

ہنگو میں سرحد حکومت کے کہنے پر فوجی آپریشن جاری

پشاور+ ہنگو + وادی تیراہ+ وانا ۔ ہنگو میں سرحد حکومت کے کہنے پر فوجی آپریشن جاری ہے جس دوران مزید 5 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے جس کے بعد دو دن میں آپریشن کے دوران مارے جانے والوں کی تعداد 13ہو گئی ہے ۔ امریکی جاسوس طیاروں کی پروازیں بدستور جاری ۔جنوبی وزیرستان میں امریکا کیلئے جاسوسی کے الزام میں محسود قبائل کے تین افراد کو قتل کر دیا گیا۔لشکر اسلا م نے اپنے دو کمانڈر وں کی ہلا کت کے بعد وادی تیر اہ کا علاقہ شلوبر درپیرخا لی کر دیا شانگلہ کے علاقے الپوری سے دھماکا خیز مواد میں استعمال ہونے والی دھات کرومائیٹ کے چار سو ٹرک ضبط کر لئے گئے ۔جمعہ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئیبتایا کہ ہنگو آپریشن کے دوران پانچ عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ جس کے بعد دو دن میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے ترجمان کا کہنا تھا کہ آپریشن میں پانچ فوجی زخمی ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ عسکریت پسندوں کے خاتمے تک ہنگو میں آپریشن جاری رہے گا۔اس سے پہلے زرگری، شیناوڑی اور دیگر علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق اور چھبیس سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں پچیس مکانات بھی تباہ ہوئے۔ زرگری کا کنٹرول فورسز نے سنبھال لیا ہے اور شیناوڑی، شمس الدین بانڈہ، دولڑی بانڈہ سمیت مختلف علاقوں کی طرف سیکورٹی فورسز پیش قدمی کر رہی ہیں۔شرپسندوں نے علاقے خالی کر دیئے ہیں فوجی آپریشں کی وجہ سے مقامی لوگ ہنگو، کوہاٹ اور پشاور نقل مکانی کر رہے ہیں۔ ہنگو میں نقل مکان کرنے والوں کے لئے تین ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں ادھر ہنگو میں تیسرے روز اور دوآبہ میں نویں روز بھی کرفیو نافذ ہے۔ ادھر وادی تیراہ میں لشکر اسلا م نے اپنے دو کمانڈر وں کے مارے جانے کے بعد وادی تیر اہ کا علاقہ شلوبر درپیرخا لی کر دیا جبکہ باڑہ کے علا قے سبا ہ میں دھما کے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔لشکر اسلام اور انصا ر الا سلا م کے درمیا ن گذشتہ روز وادی تیر اہ کے علاقے شلو بر درپیر میں شدیدلڑائی ہوئی تھی۔جس سے لشکراسلا م کے دواہم کما نڈر مارے گئے ۔لڑائی کے بعد لشکر اسلا م نے علا قہ خا لی کر دیا جس کے بعد انصار الاسلا م کے مسلح افراد شلوبردرپیر میں پیش قدمی کر رہے ہیں۔دوسر ی جا نب علما ء کا جر گہ قیا م امن کے لئے 22جولا ئی کو وادی تیر اہ پہنچے گا۔ادھر رتحصیل با ڑہ کے علا قے سباہ نیہڑواڑہ کے پہاڑی مکان میں دھماکے سے ایک شخص ہلا ک اورتین افراد زخمی ہوگئے۔زخمیو ں کو ڈوگر ہ اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ جنوبی وزیر ستان سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق امریکا کیلئے جاسوسی کے الزام میں محسود قبائل کے تین افراد کو قتل کر دیا گیا۔ جنوبی وزیرستان سے تین روز پہلے محسود قبائل کے تین افراد کو اغواء کیا گیا تھا۔ جن کی لاشیںجمعہ کو کاروان منذا کے علاقے سے برآمد ہوئی ہیں۔ تین افراد کی لاشوں کے قریب سے ایک خط ملاہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے امریکی فوج کیلئے جاسوسی کرتے تھے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ یہ تینوں افراد عسکریت پسندوں کے گھر اور ٹھکانوں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے تھے ۔ جس کے بعد امریکا کے بغیر پائلٹ جاسوس طیاروں سے بمباری کی جاتی تھی۔ ادھر پشاور کے قریب شانگلہ کے علاقے الپوری سے دھماکا خیز مواد میں استعمال ہونے والی دھات کرومائیٹ کے چار سو ٹرک ضبط کر لئے گئے۔ صوبہ سرحد کے وزیر معدنیات محمود زیب نینجی ٹی وی چینل کو بتایا کہ شانگلہ کے علاقے الپوری سے کرومائیٹ سے بھرے چار سو ٹرک قبضے میں لئے گئے ہیں۔ محمود زیب کے مطاق کرومائیٹ کو پولیس حکام کی ملی بھگت سے اسمگل کیا جانا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ذمہ دار پولیس حکام سمیت وزارت معدنیات کے ای ڈی او اور ایم ڈی او کو معطل کر کے ان کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ کرومائیٹ کی دھات دھماکا خیز مواد میں استعمال کی جاتی ہے۔ جبکہ اس دھات کو کیمیکل اور لوہا بنانے کے کام میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

No comments: