International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Friday, July 18, 2008
مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان خونریز جھڑپ ، بھارتی فوج کے کرنل سمیت ١١ فوجی اہلکار واصل جہنم ‘ ٢ مجاہدین شہید
سوپور ۔ وار پورہ سوپور میں فورسز اور مجاہدین کے مابین 18گھنٹوں تک جاری رہنے والی خونریز جھڑپوں کے دوران جیش محمد کے فائنانشل چیف سمیت2 مجاہد شہید جبکہ ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ جھڑپ کے دوران فوج کے لفٹنٹ کرنل اور جونیئر کمیشنڈ آفیسر، سی آر پی کے ا سسٹنٹ کما نڈنٹ اور پولیس ایک سب انسپکٹر سمیت فورسزکے 11اہلکار زخمی ہوئے ۔جھڑپ کے دوران شدید گولہ باری کے نتیجے میں ایک رہائشی مکان بھی مکمل طور خاکستر ہوا ۔جھڑپ کے بعد وہاں مظاہرین اور پو لیس کے در میانپر تشدد جھڑ پیں ہو ئیںتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شام قریب 8بجے پولیس ٹاسک فورس، 179سی آر پی ایف اور 22 آر آر نے وار پورہ سوپور میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غلام حسن وار ولد حاجی محمدسلطان کے رہائشی مکان میں مجاہدین کے موجود ہونے کی ایک اطلاع ملنے کے بعد پورے علاقے کو محاصرہ میںلیکر مجاہدین کی تلاش شروع کر دی۔اس دوران فورسز نے غلام حسن وار کے رہائشی مکان میں داخل ہونے کی کوشش کی تو مکان میں چھپے بیٹھے مجاہدین نے فورسز پر پے درپے کئی گرینیڈ داغے اور شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہاں افراتفری پھیل گئی ۔چنانچہ فورسز نے بھی مجاہدین کی طرف سے داغے گئے گرینیڈ اور شدید فائرنگ کی جوابی کارروائی کا باضابطہ آغاز کیا ۔اس جھڑپ میں فورسز نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے ۔معلوم ہوا ہے کہ فورسز نے گزشتہ رات دیر گئے آپریشن کو صبح تک کیلئے ملتوی کر دیا ۔ تا ہم رات کے دوران ہی مجاہدین نے غلام حسن وار کے مکان سے نکل کر قر یب ہی محمد اکبر وار ولد عبدالوہاب کے مکان میں پناہ لینے کی غرض سے داخل ہو نے کی کو شش کی۔ پو لیس ذرائع کے مطابق جونہی مجاہد مذکورہ مکان میں داخل ہو ئے تو وہاں اس سے قبل ہی فورسز اہلکار چھپے بیٹھے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ مجاہدین نے وہاں فورسز اہلکار دیکھ کر ان پر اندھا دھند فائرنگ کی اور ان پر گر ینیڈ بھی پھینکے۔ اس کے بعد وہاں شدید تصادم آرائی ہوئی جس کے نتیجے میں ایس پی او عبدالرشید نمبر 1331 موقعہ پر ہی ہلاک جبکہ پولیس ٹاسک فورس کے سب ا نسپکٹر محمد شفیع، ہیڈ کا نسٹیبل کفیل ا حمد اور کا نسٹیبل عبدالمجید کے علاوہ مکان میں موجود سی آر پی ایف 179کے ا سسٹنٹ کمانڈنٹ جتندر کمار اور کا نسٹیبل پی کبرس زخمی ہوئے۔ اس تصادم آرائی کے دوران 22آرآر کے لیفٹنٹ کر نل سنجیو کمار، جونیئر کمیشنڈ آفیسر منوج کمار، لانس نائیک سنیل کمار اور سپاہی سنجیو سنگھ بھی شدید زخمی ہوئے۔اس کے بعد بدھ کی صبح ایک بار پھر گولیوں کی گن گرج شروع ہوئی ۔معلوم ہوا ہے کہ عبدالرشید کے مارے جانے کے بعد مجاہدین نے اس کا ہتھیار چھین کر وہ بھی استعمال کیا اور وہ فورسز پر مسلسل فائرنگ کرتے رہے ۔چنانچہ واقعہ کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے فوج اور پولیس کی مزید کمک وہاں پر پہنچ گئی اور انہوں نے بھاری ہتھیاروں سے مجاہدین کی خلاف شروع کیا ۔اس طویل جھڑپ کے دوران فورسز نے مکان پر کولہ باری کی جس کے نتیجے میں کل دن کے اڑھائی بجے مکان تباہ ہوا اور اس میں موجود 2مجاہد شہید ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق مارے گئے مجاہدین کی شناخت جیش کے فائنانشل چیف ہلال احمد صوفی ولد محمد سلطان ساکن وار پورہ سوپور اور علی رضا ساکن پاکستان کے بطور ہوئی ہے ۔آئی جی آپریشنز شمالی کشمیر ڈاکٹر شری نواسن نے بتایا کہ یہ آپریشن قریب 15گھنٹوں تک جاری رہا اور اس آپریشن کے دوران کسی بھی عام شہری کی حفاظت کو یقنی بنانے کیلئے پولیس نے انہیں محفوظ مقامات کی طرف روانہ کیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ یہ دونوں مجاہد عسکری تنظیم جیش محمد سے وابستہ ہیں ااور پولیس کو یہ دونوں کافی عرصے سے مطلوب تھے ۔اس دوران جھڑپ ختم ہونے کے بعد وہاں لوگ جمع ہوئے اور انہوں نے فورسز کے خلاف نعرے بازی شروع کی۔اس موقعہ پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے پھینکے،پولیس نے پریس فوٹو گرافروں جو وہاں پیشہ وارانہ فرائض انجام دے رہے تھے کو بھی روکا اور ان کی بھی مار پیٹ کی۔ چنانچہ لوگ اس پر مشتعل ہوئے اور انہوں نے آزادی اور اسلام کے حق میں نعرے لگا کر جلوس نکالا۔فوٹو گرافر ایسوسی ایشن کے صدر فاروق جاوید نے پولیس کاروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس معا ملے کو انسپکٹر جنرل کی نوٹس میں لایا گیا ہے ادھر لوگوں نے بعد میں لاشوں کو حاصل کرکے انہیں سپرد خاک کیا۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment