کراچی ۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مارکیٹ میں کچھ بہتری ریکارڈ ہوئی اور گزشتہ 15سیزنز کی مندی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی بحالی کیلئے خصوصی سیشن منعقد کیا گیا جس سے سرمایہ کاروں کو منجھدار سے نکلنے میں مدد ہوئی۔منی مارکیٹ میں بھی روپے کی قدر میں بہتری ہوئی اور جنوبی ایشیائی ممالک میں جاری سیاسی و معاشی بے یقینی کے باوجود روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 1.5فیصد مضبوط ہوا۔ایم ڈی اسماعیل اقبال سیکیورٹیز اسد اقبال کے مطابق سرمایہ کاروں کے احساسات میں نمایاں فرق نظر آیا ہے تاہم ابھی مارکیٹ میں کسی 180 ڈگری زاویے کی تبدیلی کے امکان کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے۔کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ایک مرحلے میں کے ایس ای 100انڈیکس میں 2فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا تاہم کچھ نقصانات کے بعد یہ اضافہ 1.8فیصد مندی پر مختتم ہوا اور 21.8پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس کا انقطاع 10234.78پوائنٹس پر ہوا۔270سرگرم کمپنیوں میں سے 128کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 133کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 9کمپنیوں کے حصص بغیر کسی تبدیلی کے بند ہوئے دوسری جانب مارکیٹ میں مجموعی طور پر 18کروڑ46لاکھ26ہزار720حصص کا کاروبار ہوا تاہم کے ایس ای 30 انڈیکس 48.96پوائنٹس کی مندی سے 11407.28پوائنٹس پر منقطع ہوا۔واضح رہے کہ کراچی اسٹاک ایکس چینج میں رواں ہفتے کے دوران 12.5فیصد کمی ہوچکی ہے جبکہ 21 اپریل کی بلند تاریخ سے اس میں 35فیصد کمی ہوچکی ہے۔کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو نمایاں کمپنیوں میں این آئی بی بنک 1کروڑ17لاکھ61ہزار500حصص کے ساتھ کاروبار میں نمایاں رہا جس کے حصص 39پیسے کے اضافے سے 9روپے4پیسے ریکارڈ ہوئے دیگر نمایاں کمپنیوں میں نیشنل بنک آف پاکستان کے حصص 92پیسے کی کمی سے 109روپے99پیسے، ڈی جی خان سیمنٹ کے حصص 1روپے41پیسے کی کمی سے 48روپے60پیسے، بی او پنجاب کے حصص 1روپے4پیسے اضافے سے 24روپے25پیسے اور نشاط ملز کے حصص 3روپے20پیسے کی کمی سے 60روپے83پیسے پر بند ہوئے
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment