International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, July 18, 2008

مردان ، محکمہ کسٹم کے اعلیٰ آفیسر موٹر کار سمیت اغواء ، نامعلوم مقام پہنچا دیئے گئے

مردان ۔ مردان میں اغواء برائے تاوان کی بڑھتی ہوئی وارداتیں ،ایک اور اغواء ،محکمہ کسٹم کے اعلیٰ آفیسر کو موٹر کار سمیت اغواء کر کے نامعلوم مقام پہنچا دیاگیا ،کسٹم کے اعلیٰ آفیسر پشاور کسٹم ویئر ہاؤس میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر فائز اور موجودہ گجرات کے ناظم نگار خان کے بھائی ہیں ،تھانہ چورہ میں باقاعدہ اغواء کی ایف آئی آر درج کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق مردان میں اغواء کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔مردان کے نواحی علاقہ گجرات سے تعلق رکھنے والے محکمہ کسٹم کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ خالد احمد جو کہ پشاور کسٹم ویئر ہاؤس میں تعینات ہیں علی الصبح چھ بجکر تیس منٹ پر معمول کے مطابق اپنے گھر سے موٹر کار نمبر 4626میں سوار ہو کر ڈیوٹی کے لئے نکلے ۔تھانہ چورہ میںنامعلوم افراد کے ہاتھوں اغواء ہونے والے محکمہ کسٹم کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ خالد احمد کے بھائی جو موجودہ گجرات کے ناظم بھی ہیں نے رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ پشاور کسٹم ویئر ہاؤس سے فون آیا کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ دفتر نہیں پہنچے جس پر ہم نے رات گئے تک ان کی تلاش کی لیکن ان کا کوئی سراغ نہ مل سکا ۔انہوں نے پولیس کو بتایا کہ ہم نے اپنے قریبی ساتھیوں اور رشتہ داروں سے بھی ان کے بارے میں دریافت کیا لیکن تا حا ل کوئی سراغ نہیں ملا ہے ۔تھانہ چورہ پولیس نے گجرات کے ناظم اور اغواء ہونے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ خالد احمد کے بھائی کی رپورٹ پر نامعلوم اغواء کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

No comments: