International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Friday, July 18, 2008
لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہی سمیت ١٢ شخصیات کے خلاف مقدمہ کی سماعت اور ان کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد روک دیا
لاہور۔ لاہور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج محمد بخش مسعود ہاشمی کی طرف سے سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی ، سابق چیف سیکرٹری سلمان صدیق اور سابق وزیر صحت سمیت 12 افراد کے جاری کئے گئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد اور سیشن جج کو کیس کی سماعت سے روکتے ہوئے آئندہ سماعت 21 جولائی تک ملتوی کردی ہے ۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد بخش مسعود ہاشمی کی طرف سے مذکورہ شخصیات کے خلاف وارنٹ بدھ کے روز جاری کئے گئے تھے جس پر لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید زاہد حسین نے ازخود نوٹس لیا تھا ۔ جس کی سماعت آج جسٹس مولوی انوار الحق نے کی اور ماتحت عدالت کو کیس کی سماعت سے روکتے ہوئے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد بھی روک دیا ۔ ان شخصیات کے خلاف میو ہسپتال کے ایک سابق ڈاکٹر مسعود حسین جس پر زلزلہ سے متاثرہ ایک لڑکی سے ریپ کرنے کا الزام لگایا گیا اور اسے گرفتار کیا گیا تھا نے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا کیونکہ اس پر الزام ثابت نہیں ہو سکا تھا اور عدالت نے اسے بری کردیا تھا ۔ جس کے بعد ڈاکٹر مسعود نے سابق وزیر اعلی سمیت 12 افراد کے خلاف قذف آرڈیننس کے تحت استغاثہ دائر کیا تھا اور یہ شخصیات عدالت کی طرف سے بار بار طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئیں تھی ۔ گذشتہ روز میو ہسپتال کے وائس پرنسپل آفتاب باجوہ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے قبل ان کے موکل کو کوئی نوٹس نہیں دیا گیا ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment