اسلام آباد ۔ وفاقی کابینہ نے سال2008-09 کی ٹریڈ پالیسی کی منظوری دے دی ہے وفاقی وزیر تجارت احمد مختار نے تجارتی پالیسی کا اعلان کیا آئندہ مالی سال کی تجارتی پالیسی میں بر آمدی ہدف 22 ارب10 کروڑ ڈالر مقرر کیا گیا ہے جبکہ حکومت کی کوشش ہے کہ بر آمدات میں اضافہ کر کے تجارتی خسارے میں کمی کی جائے گی پچھلے سال تجارتی عدم توازن کی وجہ سے خسارہ20 ارب ڈالر تک بڑھ گیا تھا ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کو سبسڈی دی جائے گی وزیر اعظم نے اس بارے میں خصوصی طور پر ٹیکسٹائل انڈسٹری کے نمائندوں سے ملاقات کر کے فیصل آباد میں ہڑتال کرائی تھی حکومت غیر روایتی شعبوں کی ترقی کے لئے بھی پیکج دینے کا اعلان کرے گی نئی تجارتی پالیسی کے بعد لاہور چیمبر آف کامرس کی جانب سے خصوصی پریس کانفرنس بھی کی جائے گی۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعہ کو وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں ہوا جس میں وزیر اعظم کے خطاب سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے اور عوام کو ریلیف دینے اور مستقبل کی پالیسی کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے 100 دن کی کارکردگی کے حوالے سے اتحادی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا ہے اور انہوں نے میاں نواز شریف حکمران اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کے قائدین سے مشاورت کی ہے وزیر اعظم سیاسی صورتحال ججز کے مسئلے فاٹا کی صورتحال اور اشیاء خوردو نوش کی فراوانی کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے وزیر اعظم غریبوں اور کم آمدنی والے افراد کے لئے بے نظیر کارڈ سکیم کے اجراء کا بھی اعلان کریں گے
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Friday, July 18, 2008
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment