International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, July 18, 2008

فاٹا کی صورتحال کے حوالے سے ذمہ داری سے آگاہ ہیں۔ سید یوسف رضا گیلانی

مسئلے کو طاقت کے بجائے باہمی مشاورت سے حل کیا جائے گاقبائل عوام کی حب الوطنی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے، فاٹا کی ترقی ترجحات میں شامل ہےوزیر اعظم کا ہر قبائلی رکن پارلینمٹ کو بجلی کے منصوبوں کے لیے ایک کروڑ کی اضافی گرانٹ دینے کا اعلان
فاٹا کے وفد سے ملاقات میں اظہار خیالاسلام آباد ۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں کی صورتحال کے حوالے سے حکومت اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہ علاقے میں قیام امن کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ قبائلی عوام کی حب الوطنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج جمعرات کو اسلام آباد میں فاٹا کے وفد سے ملاقات میں کیا۔ صوبہ سرحد کے گورنر اویس احمد غنی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ قبائلی علاقوں اور صوبہ سرحد کی صورتحال علاقے میں قیام امن کے حوالے سے حکومتی اقدامات سمیت دیگر امور پر ملاقات میں گفتگو ہوئی۔وزیر اعظم نے کہا ہے کہ دہشت گردی انتہاء پسندی کے خلاف حکومت کی کثیر الجہتی حکمت عملی کو ہر سطح پر سراہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قبائلی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے۔ فاٹا میں قیام امن کے لیے حکومت مخلص ہے حالات میں بہتری کے لیے مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ حالات کو معمول پر لانے سے نہ صرف مذاکرات کئے جا رہے ہین بلکہ فاٹا میں معاشی و سماجی حالات میں بہتری کے لیے بھی خاطر خواہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ فاٹا کی ترقی حکومت کی ترجحات میں شامل ہے۔ فاٹا میں مسئلے کو طاقت سے نہیں بلکہ باہمی مشاورت سے حل کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے وفد سے ملاقات میں فاٹا کے ہر رکن پارلمینٹ کو بجلی کی سکیموں کے حوالے سے ایک کروڑ روپے کی اضافی گرانٹ دینے کا اعلان کیا ہے

No comments: