International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, July 18, 2008

سپین کے دار الحکومت میڈرڈ میں ہو نے والی بین المذاہب کانفرنس کا اعلامیہ جار ی کر دیا گیا

میڈرڈ ۔سپین کے دار الحکومت میڈرڈ میں ہو نے والی بین المذاہب کانفرنس کا اعلامیہ جار ی کر دیا گیا ہے اعلامیہ میں تہذیبوں کے درمیان تصادم کا نظریہ مسترد کر دیا گیا ہے مختلف مذاہب کے درمیان تین روزہ جاری رہنے والی اس کانفرنس کے علامیہ میں مذاہب کے درمیان مذاکرات کے لئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سپیشل اجلاس بلانے کی سفارش کی گئی ہے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ اس اعلامیہ میں شامل سفارشات کی حمایت کا باقاعدہ اعلان کرے اس اعلامیہ میں میڈیا پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مذاہب اور تہذیبوں کے درمیان تعاون کی فضا پیدا کر نے کے لئے اپنا کر دار ادا کرے اعلامیہ میں ایک ورکنگ ٹیم بنانے کی بھی سفارش کی گئی جو ڈائیلاگ کی راہ میں رکاوٹیں دور کرے گی اس میںکہا گیا ہے کہ امن و سلامتی کو تباہ کر نے کی تہذیبوں کے تصادم کے نظریے سے بھی پوری دنیاکو خبر دار رہنا چاہیے اعلامیہ میں حکومتی اور غیر سر کاری تنظیموں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ایسی دستاویز تیار کریں جو مذاہب اور ان علامتوں کی توہین کے خلاف کام کرے اور اس کے احترام کو یقینی بنائے

No comments: