International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Friday, July 18, 2008
بھارت ، فورسز آبرو ریزی میں ملوث ہیں، حقوق انسانی
نئی دہلی ۔بھارت کی وسطی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ باغیوں کو کچلنے کیلئے تعینات بھارتی سیکورٹی فورسز اور حکومت کی حمایت یافتہ سلوا جوڈم ملیشیا مقامی خواتین کے خلاف آبروریزی اور قتل جیسے جرائم میں ملوث ہیں۔ یہ بات حقوق انسانی کے تحفظ کیلئے کام کرنے والے عالمی ادارے ہیومن رائٹس واچ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتائی۔ رپورٹ میں بھارت کی مرکزی حکومت نے ان بھیانک جرائم میں ملوث سیکورٹی اور سلوا جوڈم ملیشیا کے اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2005ء کے وسط سے لیکر سلوا جوڈم اور سیکورٹی فورسز کے اہلکار مقامی لوگوں کو زبردستی سرکاری کیمپوں میں لے جانے کیلئے ان کی جھگیوں کو جلانے ، انہیں قتل کرنے اور ان کی خواتین کی آبروریزی جیسے جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 50 کے قریب مقامی افراد نے سلوا جوڈم ملیشیا اور سیکورٹی فورسز کے ارکان کے ان جرائم میں ملوث ہونے کی گواہی دی ہے۔ بھارتی حکومت چھتیس گڑھ میں سرگرم سلوا جوڈم ملیشیا کی حمایت سے انکار کرتی ہے تاہم مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ریاست کے متعدد دیہات میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران سلوا جوڈم کے مسلح کارکن بڑی تعداد میں شریک ہوتے ہیں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment