International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Friday, July 18, 2008
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کا ١٧جولائی ٢٠٠٧ء کے کچہری بم دھماکے کے شہداء کو خراج عقیدت
اسلام آباد ۔ چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نےآج جمعرات کی شام ضلع کچہری اسلام آباد میں 17جولائی 2007ء کو بم دھماکہ میں جاں بحق شہداء کی یاد گار پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ اس موقع پر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے ۔یاد گار شہداء تحریک بحالی عدلیہ پر چراغ بھی روشن کیے گئے اور زبردست الفاظ میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔شہداء کی یادگار پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں اور شہداء کے لئے دعائے مغفرت کی گئی ۔گزشتہ سال آج ہی تاریخ 17جولائی کو چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی ضلع کچہری آمد سے چند لمحوں قبل پنڈال کے باہر پیپلز پارٹی کے استقبالیہ کیمپ میں دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 18افراد جاں بحق اور بڑی تعداد کارکن زخمی ہو گئے تھے ۔شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے گزشتہ شام ٹھیک آٹھ بجے سیکورٹی کے بعض ایشوز کے باوجود شہداء کی یاد گار پر پھولوں کی چادر چڑھائی تاہم چیف جسٹس نے تقریب سے خطاب نہیں کیا ۔ اس موقع پر راولپنڈی ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر سردار عصمت اللہ خان ،اسلام آباد بار کے صدر ہارون رشید ، ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کے وائس پریذڈنٹ فرحاد اقبال خٹک سمیت اٹک ،جہلم ، تلہ گنگ ، چکوال ،ٹیکسلا ،فتح جنگ کی بار ایسو سی ایشنز کے نمائندوں نے بھی یاد گار پر گلدستہ رکھے اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں ۔ اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔ تقریب کے مقام کے چاروں اطراف میں خاردار تاریں لگائی گئیں تھیں جبکہ داخلی راستہ پر واک تھرو گیٹس لگا ئے گئے تھے ۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی آمد سے قبل وکلاء اور سول سوسائٹی سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں محمد اسلم نے کہا کہ گزشتہ سال پیپلز پارٹی کے استقبالیہ کیمپ کے قریب ریت کے ڈھیر میں بم نصب کیا گیا تھا جس کے دھماکے سے 18افراد شہید ہو گئے ۔ تحریک کو ڈیڑھ سال ہو گیا ہے کہ تحریک جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو بحال کرتے ہوئے پرویز مشرف کو آئین کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے ۔ قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی۔ 17جولائی کے شہداء کے خون سے یہ تحریک مزید مضبوط ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ افتخار محمدذ چوہدری ہی عوامی مظلومیت کا ا زالہ کر سکتے ہیں ۔ سابق وفاقی وزیر جے سالک نے کہا کہ ملک کی اقلیتیں بھی وکلاء تحریک کے شانہ بشانہ ہیں ۔ آزاد عدلیہ کے بغیر نہ جمہوریت چل سکتی ہے اور نہ مظلوموں بے کسوں کو انصاف مل سکتا ہے ۔پیپلز پارٹی کے رہنما ملک شبیر بابر نے کہا کہ وکلاء کے شانہ بشانہ ہیں عدلیہ کی آزای ججز کی بحالی چاہتے ہیں سول سوسائٹی کے رہنما راجہ جمیل عباسی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان تحریک کے ساتھ مخلص ہیں ۔ پیپلز پارٹی کی قیادت مخلص نہیں ہے ۔حکمران اتحاد عدلیہ کو بحال کرتے ہوئے پرویز مشرف کی چھٹی کرائے ۔ اس سے قبل کہ پرویز مشرف قومی اسمبلی کا مواخذہ کریں ۔ آمریت کی اس آخری نشانی امریکی ایجنٹ کو نکال دیا جائے ۔ وکلاء کی تحریک عدلیہ کی آزای آئین کی بالا دستی پارلیمنٹ کے استحکام کی تحریک ہے ۔ اس موقع پر جاوید سلیم شورش ایڈوکیٹ نے تحریک بحالی عدلیہ کے شہداء کی روح کی ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کرائی ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment