پاکستان کے دورے کے بعد ایک جامع رپورٹ تیار کریں گیجسے دنیا کے تمام ملکوں کو بھیجا جائے گامعزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو اس سال اکتوبر میں ملائشیا میں ہونے والی انٹرنیشنل لاء کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہےتنظیم کے صدر ماوینگ کوائی کی صحافیوں سے بات چیت
اسلام آباد ۔ آسٹریلیا میں قائم لاء ایسوسی ایشن، ایشاء پیسفک، کے نمائندہ وفد نے کہا ہے کہ پاکستان میں عدالتی بحران کے اثرات پوری دنیا پر پڑ رہے ہیں۔ جمعہ کے روز معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے تنظیم کے صدر ماوینگ کوائی نے کہا کہ ان کے اس دورے کا مقصد پاکستان میں عدالتی بحران کا جائزہ لینا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے دورے کے بعد ایک جامع رپورٹ تیار کریں گے جسے دنیا کے تمام ملکوں کو بھیجا جائے گا۔ ما وینگ کوائی نے کہا کہ انہوں نے معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو اس سال اکتوبر میں ملائشیا میں ہونے والی انٹرنیشنل لاء کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پاکستان کے وزیر قانون فاروق ایچ نائیک اور دیگر حکام سے بھی ملاقات کریں گے اور اْن سے پاکستان میں عدالتی بحران کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ اس موقع پر وکیل رہنما اطہر من اللہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم ایشاء کی بڑی تنظیموں میں سے ایک ہے اور مختلف ملکوں کی پچیس سے زیادہ نیشنل بار کونسل اس کی رْکن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین کی بالادستی اْسی وقت ہی ہوسکتی ہے جب دو نومبر 2007 ء کی عدلیہ کو بغیر کسی شرط کے بحال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت صرف آئین نے ہی پورے ملک کو یکجا کیا ہوا ہے۔ اطہر من اللہ نے کراچی میں پی سی او کے تحت معرض وجود میں آنے والی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کے سندھ ہائی کورٹ میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران وکلاء کی گرفتاری کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری سولہ مہینوں سے آئین کی بالادستی کے جدوجہد کر رہی ہے۔ پاکستان بار کونسل کی طرف سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق اس تنظیم کا پانچ رْکنی وفد اکیس جولائی تک پاکستان میں قیام کرے گا اور اپنے قیام کے دوران وہ سندھ ہائی کورٹ کے معزول چیف جسٹس صبیح الدین احمد اور پی سی او کے تحت حلف نہ اْٹھانے والے سندھ ہائی کورٹ کے دیگر ججوں کے ساتھ ملاقات کرے گا۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment