ا سلام آباد ۔ جامعہ حفصہ کی دوبارہ تعمیر اور مولانا عبدالعزیز کی رہنمائی کے لیے لال مسجد کے طلباء کا احتجاجی مظاہرہ ‘ مولانا عبدالعزیز کے حق میں اور صدر پرویز مشرف کے خلاف شدید نعرے بازی ۔جمعہ کے روز نماز جمعہ کے بعد سینکڑوں کی تعداد میںطلباء لال مسجد چوک میں جمع ہو گئے اور سڑک کو بند کردیا ۔ طلباء نے غازی تیرے خون سے انقلاب آئے گا ۔ لال مسجد کے شہداء کے خون سے انقلاب آئے گا ۔ ہمارا مطالبہ ہے شریعت یا شہادت ‘ مشرف کو پھانسی دو ‘ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مولانا اسرار عباسی نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوں گے ہمارے مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا ہم آج بھی شہداء لال مسجد کے شریعت یا شہادت کے مطالبے پر قائم ہیں انہوں نے کہا کہ صدر پرویز مشرف کی موجودگی میں ملک کے اندر یکجہتی اور فیڈریشن کو قائم رکھنا ناممکن ہے ملک اسی صورت میں قائم رہ سکتا ہے کہ صدرپرویز مشرف فوری طور پر استعفی دیں انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگانے والے سن لیںکہ یہ ملک اسلام کے نام پر قائم کیا گیا ہم سب سے پہلے اسلام کا نعرہ لگانے والے ہین اور اس ملک میں شریعت نافذ ہو کر رہے گی ۔ انہوںنے کہا کہ آج پاکستان کی سرحدوں کے اندر امریکی فوجی کارروائیاں کرکے معصوم اور نہتے شہریوں کو شہید کررہی ہیں ۔ لیکن ان کے سامنے کوئی احتجاج کرنے والا بھی موجود نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی شریعت یا شہادت کے مطالبے پر قائم ہیں اور یہ نعرہ بلند کرتے رہیں گے ۔ کراچی سے آئے ہوئے مولانا عبدالستار نے کہا کہ جب بھارت میں بابری مسجد شہید کی گئی توپوری دنیا میں مظاہرے کیے گئے لیکن جب بھارت میں بابری مسجدشہید کی گئی تو پوری دنیا میںمظاہرے کئے گئے لیکن جب لال مسجد اور جامعہ حفصہ پر حملہ کیا گیا تو پاکستان کے عوام بھی خاموش رہے کیا یہ صرف اس لئے تھا کہ بابری مسجد کو ہندوؤں نے شہید کیا تھا انہوں نے کہا کہ مسجدوں کو گرانے والے اور مدارس کے طلباء کو شہید کر نے والے کبھی مسلمان نہیں ہو سکتے انہوں نے کہا کہ صدر پرویز مشرف کو ان کے عہدے سے ہٹایا جائے اور انہیں سانحہ لال مسجد کے جرم میں سزا دی جائے انہوں نے کہا کہ ہم جامعہ حفصہ کے بچے بچے کے قتل کا حساب پرویز مشرف سے لیں گے اس موقع پر ترجمان لال مسجد مولانا عامر صدیق نے کہا کہ ہم صدر پرویز مشرف کو اقتدار سے الگ کر کے دم لیں گے اور مولانا عبدالعزیز کو رہا کروائیں گے۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment