International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, April 7, 2008

ججوں کی ٣٠ دنوں میں بحالی پر حکمران اتحاد کا اتفاق ہے ۔ نواز شریف



صدرپرویز مشرف کوپارلیمنٹ میں قانون سازی کے ذریعے ہٹانا چاہتے ہیں ۔
مسلم لیگ(ن) کے قائد کا بھارتی ٹی وی کو انٹرویو

اسلام آباد ۔ مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نواز سریف نے کہا ہے کہ ججوں کی 30 دنوں میں بحالی پر حکمران اتحاد کا اتفاق ہے ۔ صدر پرویز مشرف کو پارلیمنٹ میں قانون سازی کے ذریعے ہٹانا چاہتے ہیں انتخابات میں حصہ لوں گا۔ قانونی ماہرین پارلیمنٹ میںپیش کرنے کے لیے قرارداد کا مسودہ تیار کررہے ہیں۔ ایک بھارتی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سابق آرمی چیف پرویز مشرف کو عوام کا فیصلہ تسلیم کرتے ہوئے عہدہ چھوڑ دینا چاہئے ‘ نواز شریف نے بتایا کہ انہوں نے پرویز مشرف سے ڈیل کی اور نا ہی ان کا رویہ نرم ہوا ہے ۔ پرویز مشرف تنہا رہ گئے ہین اورا ب انہیں جانا ہو گا ‘ جمہوری سیٹ اپ مین کسی مطلق العنان شخص کا کوئی کردار نہیں ‘ الیکشن میں حصہ لینے سے متعلق سوال پر نواز شریف نے کہا کہ یقینا وہ انتخابات مین حصہ لیں گے۔ مسلم لیگ(ن) کے قائد نے کہا کہ انہیں پرویز مشرف کے ساتھ ذاتی عناد نہیں ‘ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) معزول ججز کو تیس دن میں بحال کرنے پر متفق ہیں ‘ اس معاملے پر دونوں جماعتوں میںکوئی اختلاف نہیں ‘قانونی ماہرین پارلیمنٹ میں پیش کرنے کے لیے قرار داد کا مسودہ تیار کررہے ہین انہوں نے بھارتی وزارت داخلہ کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی تربیت کا کوئی کیمپ نہیں ہے ۔

No comments: