International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, April 7, 2008

ہر قوم کو اپنے قومی مفادات کے تحفظ کا حق حاصل ہے ۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی

ملکی دفاع کو ہر صورت یقینی بنانے کے لیے قومی قیادت اور طاقت کی تمام قوتوں میں ہم آہنگی ضروری ہے ۔
راولپنڈی ۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ ہر قوم کو اپنے قومی مفادات کے تحفظ کا حق حاصل ہے ملکی دفاع کو ہر صورت یقینی بنانے کے لیے قومی قیادت اور طاقت کی تمام قوتوں میں ہم آہنگی ضروری ہے ۔ ان خیالات کا اطہار آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے پیر کو جی ایچ کیو میں فوجی افسروں سے خطاب کے دوران کیا ۔ اپنے خطاب میں آرمی چیف نے قوم کو لاحق خطرات کی صحیح نشاند ہی کی اہمیت پر زور دیا انہوں نے کہا کہ جب تک خطرے کے تمام پہلوؤں سے آگاہی نہیں ہو جاتی اس وقت تک خطرے کا صحیح توڑ نہیں کیا جا سکتا چیف آف آرمی سٹاف جنرل کیانی نے قومی سلامتی کے نظرئیے پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ ملکی دفاع کو ہر صورت یقینی بنانے کیلئے قومی قیادت اور حکمرانی کی تمام قوتوں میں ہم آہنگی ضروری ہے ۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل کیانی فوج کی کارکردگی مزید موثر بنانے کے لیے کیے گئے بعض اقدامات پر بھی روشنی ڈالی ۔

No comments: