International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, April 7, 2008

ہالینڈ کی عدالت نے قرآن مخالف شر انگیز فلم پر پابندی کی درخواست مسترد کر دی

ہیگ ۔ ہالینڈ کی ایک عدالت نے قرآن مخالف شرانگیز فلم پر پابندی لگانے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے نیدرلینڈ اسلامک فاؤنڈیشن کی طرف سے وکلاء نے عدالت میں اپیل دائر کی تھی کہ ہالینڈ کے پارلیمنٹیرین وائلڈ ر کی شر انگیز فلم پر پابندی عائد کی جائے کیونکہ اس سے مسلمانوں کی توہین اور دل آزاری ہو رہی ہے ۔ہیگ کی عدالت کے جج نے اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے اسے یہ حق دیتی ہے کہ وہ اسلام اور قرآن پر تنقید کر سکے واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جاری ہو نے والی فلم پر پوری دنیا میں مسلمانوں میں شدید رد عمل پایا جاتا ہے اور مسلمان اس پر مسلسل مظاہرے کر رہے ہیں جبکہ اس فلم کو انٹرنیٹ پر جاری کر نے والی ویب کمپنی نے بھی اس کو جاری کر نے سے انکار کر دیا تھا لیکن کچھ عرصے بعد اس کو انٹر نیٹ پر جاری کر دیا گیا تھا اور یہ فلم برطانوی ویب کمپنی نے جاری کی تھی۔

No comments: