International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, April 7, 2008

پنجاب میں سلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی کو خزانہ سمیت پانچ اہم وزارتیں دے گی۔ذرائع

اسلام آباد۔ پنجاب میں پیپلز پارٹی کو خزانہ سمیت پانچ اہم وزارتیں دی جا رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق مرکز میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ( ن) کے درمیان طے پانے والے فارمولے کے مطابق پنجاب میں بھی اہم وزارتوں میں دونوں جماعتوں کا کوٹہ برابر ہو گا۔ اس فارمولے کے تحت خزانہ،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، زراعت، پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ اور کمیونیکیشن اینڈ ورکس کی پانچ اہم وزارتیں پیپلز پارٹی کے حصے میں آئیں گی۔بلدیات کی وزارت شہباز شریف کی خواہش پر مسلم لیگ( ن) اپنے پاس رکھے گی۔بتایا گیا ہے کہ کل (پیر) کو پیپلز پارٹی کی آٹھ رکنی کمیٹی پنجاب میں وزراء اور ان کے محکموں کا حتمی فیصلہ کرے گی جبکہ پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری دوبئی سے واپسی پر اس کی رسمی منظوری دیں گے۔

No comments: