International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Monday, April 7, 2008
پاکستان کم سے کم دفاعی صلاحیت برقرار رکھے گا ، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد ۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ پاکستان اپنی بقاء سلامتی اور خود مختاری کے لیے کم سے کم دفاعی صلاحیت برقرار رکھے گا۔ جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل طارق مجید نے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی جس میں دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ ملاقات میں تینوں مسلح افواج کی کارکردگی بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں راہنماوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اپنی کم سے کم دفاعی صلاحیت اپنے پاس رکھے گا اور یہ کہ پاکستان کے کوئی جارحانہ عزائم نہیں ہیں ۔ اس موقع پر وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے جنرل طارق مجید کو یقین دلایاکہ حکومت پاکستان اپنی مسلح افواج کو جدید ترین سازو سامان سے لیس کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ گو پاکستان کے کسی ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں ہیں اور کم سے کم دفاعی صلاحیت برقرار رکھی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے روایتی اور سٹریٹجک صلاحیتوں کے ذریعے کم از کم قابل اعتماد دفاعی استعداد برقرار رکھنے کاتہیہ کر رکھا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کو اہم کردار ادا کرنا ہو گا ۔ انہوں نے قدرتی آفات کے موقع پر اور بعد میں فوج کے کردار کی تعریف کی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment