International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, April 7, 2008

سابق وزیراعلیٰ سندھ جوتےکانشانہ


ارباب غلام رحیم اسمبلی کے ایوان میں داخل ہوئے تو سپیکر کے عقب کی گیلری میں سے ایک کارکن نے انہیں جوتا اتار کر مارا
سندھ اسمبلی میں پیر کو ہنگامہ آرائی کے دوران پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کو سپیکر اور شہلا رضا کو ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں پر باضابطہ طور پر کامیاب قرار دے دیا گیا۔
ہنگامہ آرائی کے دوران سابق وزیراعلیٰ ارباب غلام رحیم کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ایم کیو ایم اور مسلم لیگ فنکشنل نے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔
صوبائی اسمبلی کی کارروائی جو کہ دس بجے شروع ہونا تھی ڈھائی گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوئی۔ اسمبلی کے پہلے اجلاس میں غیر متعلقہ افراد کے اسمبلی کی گیلریوں میں داخلے اور نعرے بازی کی وجہ سے بہت سےکارڈ منسوخ کیے گئے پھر بھی بڑی تعداد میں پیپلز پارٹی کے کارکن وہاں موجود رہے ۔
پیپلز پارٹی کی قیادت نے لوگوں کو پرسکون رہنے کی تاکید کی مگر وہ خاموش نہیں ہوئے۔ پیپلز پارٹی کے نامزد سپیکر نثار کھوڑو نے بھی مائیک پر کارکنوں سے خاموش رہنے کی اپیل کی اور کہا کہ وہ نعرے نہ لگائیں اور ایوان کے تقدس کو برقرار رکھیں مگر اس کے باوجود نعرے لگتے رہے۔
اس دوران سابق وزیراعلٰی ارباب غلام رحیم جیسے ہی پچھلے دروازے سے ایوان میں داخل ہوئے تو پیپلز پارٹی کے کارکن مشتعل ہوگئے ڈپلومیٹ گیلری سے ایک شخص نے ارباب رحیم کو گالی دیتے ہوئے جوتا کھینچ مارا جو ان کو سینے پر جالگا۔ اس دوران ایوان میں شدید شور و غل شروع ہوگیا جس میں سپیکر نے ان سے حلف لیا۔
روایت کے مطابق صوبائی اسمبلی کے نو منتخب ارکان، سپیکر کے ڈائس پر جا کر دستخط کرتے ہیں لیکن اس کے برعکس ارباب غلام رحیم کی نشست پر رجسٹرلے جا کر ان سے دستخط لیے گئے۔
اسمبلی کا تقدس پامال نہ ہو
پانچ اپریل کے واقعہ کے بعد متحدہ نے دونوں فریقین سے بات کی اور پیپلز پارٹی سے کہا کہ اس طرح کا رویہ اختیار نہیں ہونا چاہیئے اجلاس سے قبل اسپیکر کے کمرے میں میٹنگ بھی ہوئی تھی۔جس میں یہ طے کیا گیا کہ ایسا کوئی عمل نہیں کیا جائیگا جس سے سندھ اسمبلی کا تقدس پامال ہو

ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی انور عالم دستخط کرنے کے فوراً بعد وہ ایوان سے باہر نکل گئے مگر مشتعل لوگوں نے جن میں خواتین بھی شامل تھیں، باہر بھی ان کا پیچھا نہ چھوڑا اور ایک کارکن نے دوبارہ ان کو جوتا مارا، وہ تیزی سے گاڑی میں سوار ہوئے اور اسمبلی سے باہر نکل گئے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان نے ارباب غلام رحیم کے ساتھ پیش آنے والےواقعہ کی مذمت کی اور اجلاس سے بائیکاٹ کر کے چلے گئے۔ جس کے بعد اجلاس میں دس منٹ کا وقفہ کیا گیا جو ایک گھنٹے تک جاری رہا۔
بعد میں ایم کیو ایم، مسلم لیگ فنکشنل کی غیر موجودگی میں سید مظفر حسین شاہ نے نثار کھوڑو سے اور نثار کھوڑو نے سیدہ شہلا رضا سے حلف لیا۔ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی انور عالم نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ارباب غلام رحیم کے ساتھ جو رویہ اختیا کیا گیا ہے کہ وہ اس کی مذمت کرتے ہیں اور اس لیے اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پانچ اپریل سے یہ رویہ اختیار کیا گیا ہے، جس طرح سے اسمبلی کا تقدس پامال کیا گیا انہوں نے اسے تحمل سے برداشت کیا اور اسمبلی میں رہے۔
انہوں نے بتایا کہ پانچ اپریل کے واقعہ کے بعد متحدہ نے دونوں فریقین سے بات کی اور پیپلز پارٹی سے کہا کہ اس طرح کا رویہ اختیار نہیں ہونا چاہیئے اجلاس سے قبل اسپیکر کے کمرے میں میٹنگ بھی ہوئی تھی۔جس میں یہ طے کیا گیا کہ ایسا کوئی عمل نہیں کیا جائیگا جس سے سندھ اسمبلی کا تقدس پامال ہو۔
جوتا مارنے والا ارباب رحیم کا سابق ملازم ہے
ایوان میں جس شخص نے جوتا مارا ہے وہ چار سال تک ارباب رحیم کا ملازم رہا ہے وہ پیپلز پارٹی کا پرانا کارکن نہیں ہے

حقیقی کے رکن یونس خانانور عالم کا کہنا تھا کہ اراکین اسمبلی کسی قسم کا دنگا فساد دیکھنے کے لیے نہیں آئے بلکہ عوام کے کام کے لیے یہاں آئے ہیں مگر یہاں متحدہ کی خواتین اراکین کے ساتھ بھی غلط سلوک اختیار کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ متحدہ کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی منظور وسان کا کہنا تھا کہ یہ قابل مذمت واقعہ ہے پیپلز پارٹی ان واقعات کی ہرگز حمایت نہیں کرتی اس سے قبل جب حقیقی کے رکن یونس خان سے اس بارے میں پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ ایوان میں جس شخص نے جوتا مارا ہے وہ چار سال تک ارباب رحیم کا ملازم رہا ہے وہ پیپلز پارٹی کا پرانا کارکن نہیں ہے۔ہوسکتا ہے کہ کچھ سازشی عناصر سے پیپلز پارٹی کو بدنام کرنے کی سازش کی گئی ہو۔

No comments: